ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
زمبابوے سے وطن واپس آنے والی بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم دہرے عذاب میں پھنس گئی ہے۔کووڈ کی نئی قسم او میکرون کے خوف سے پوری ٹیم کی قید کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔معاملہ ایک سنگین رپورٹ پر ہوا ہے۔2 خواتین کھلاڑیوں کے کووڈ ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
شکیب الحسن کا سال میں تیسری بار اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار
بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے میں ملتوی ہونے والے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شریک تھی کہ افریقی ممالک میں کووڈ کیسز کی وجہ سے نہ صرف ایونٹ منسوخ ہوا بلکہ فوری طور پر ٹیموں کو ان کے ملک پہنچانے کے ہنگامی اقدامات کئے گئے۔پاکستانی ٹیم بھی اسی طرح وطن لوٹی تھی۔
بنگلہ دیش خواتین ٹیم کا وطن واپسی پر کووڈ ٹیسٹ لے کر انہیں قرنطینہ کردیا گیا۔اب رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ 2 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں،اس پر پوری ٹیم کے قرنطینہ کا دورانیہ بڑھادیا گیا ہے۔کھلاڑی شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔