| | | |

شکیب الحسن کا سال میں تیسری بار اپنی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار

 ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن تگڑے نکلے،سال میں تیسری بار ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا،بورڈ حسب سابق ان کی بات مان گیا ہے۔یہ واقعہ ایک سال میں تیسری بار ضرور پیش آیا ہے،اس بار تو اس لئے انوکھا ہے کہ بورڈ نے باقاعدہ یو ٹرن لے لیا ہے۔

عمر رسیدہ کرکٹر چل بسے، پٹیل ٹرول،شکیب دورہ نیوزی لینڈ سے انکاری،بھارت کی جنوبی افریقا میں ایک سیریز کم،اہم خبریں

چند روز قبل یہاں یہ خبر بریک کی گئی تھی کہ شکیب الحسن کو سلیکٹرز نے دورہ بنگلہ دیش کے لئے سلیکٹ کیا،اگلے روز انہوں نے جانے سے انکار کردیا،بورڈ صدر نظم الحسن نے پھر بتایا کہ شکیب نے رسمی طور پر نیوزی لینڈ دورے پر جانے سے معذرت کی تھی،آفیشلی درخواست نہیں کی،اس لئے ان کو ٹیم میں ڈالا گیا ہے۔اب جب کہ ٹور کاوقت قریب ہے،ایسے میں اچانک بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ شکیب کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔اب وہ نیوزی لینڈ نہیں جائیں گے۔

کرک اگین تحقیق کے مطابق شکیب الحسن نے ایک سال سے بھی کم وقت میں ایسا تیسری بار کیا ہے۔سال کے شروع میں پہلی بار دورہ نیوزی لینڈ کے لئے انکار کیا ،جب محدود اوورز سیریز کے فارمیٹس تھے۔پھر اپریل میں  سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے منع کیا۔اب نیوزی لینڈ میں بھی ٹیسٹ سیریز کے لئےا نہوں نے عدم دستیابی کا فارم بھراہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *