کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
بنگلہ دیش کو الٹا پنچ،ٹائیگرز پہلے ہی روز رنزکے سیلاب میں بد حال۔بنگلہ دیش اپنی چال ہی بھول گیا،پہلے ٹیسٹ کی فتح کا مزا محو ہونے لگا۔دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کیوی بیٹنگ لائن نے پوری ٹیم کو مار مار کر ادھ موا کردیا ہے۔4 کے قریب کی ایوریج سے بیٹنگ کرکے پہلے ہی روز رنز کےانبار لگائے ہیں۔ایک ڈبل سنچری بننے جارہی ہے۔دوسری سنچری بھی قریب ہے۔
کیوی ٹیم نے دعوت ملنے پر بیٹنگ شروع کی تو اس نے 2012 کے بعد پہلی بار ہوم گرائونڈ میں ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 100 سے زائد کی اوپننگ شراکت کو دیکھا۔کیوی کپتان ٹام لیتھم بطور کپتان پہلی بار تھری فیگر اننگ کی جانب گئے۔ٹام لیتھم اور ول ینگ نے148 رنزکی شراکت قائم کی۔ولینگ54 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔دن بھر کے 90 اوورز میں یہ بنگلہ دیش کی اکلوتی وکٹ رہی۔اسے 44 بائونڈریز بھی پڑیں۔
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،بنگلہ دیش اہم ٹاس جیت گیا،بڑا فیصلہ
اس کی وجہ یہ تھی کہ دوسری وکٹ پر ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم اب تک 201 رنزکی ناقابل شکست شراکت قائم کرچکے ہیں۔لیتھم ڈبل سنچری کی جانب ہیں،186 پر ناقابل شکست ہیں۔278 بالز کھیل چکے ہیں۔28 چوکے لگائے ہیں۔کونوے 99 پر ناٹ آئوٹ آئے ہیں۔بنگلہ دیش نے ایک وکٹ پر 349 اسکور بنالئے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میں تباہی مچانے والے بنگلہ دیشی بائولر عبادت حسین کے لئے ناکام ترین دن رہا۔21 اوورز میں 114 اسکور کی مار پڑی۔کوئی وکٹ نہ لے سکے۔شریف الاسلام نے 50 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ مہدی حسن کو 25 اوورز میں95 رنز کی مار پڑی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے ٹاس جیتا۔مومن الحق نے پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ۔۔راس ٹیلر کا یہ 112 واں ٹیسٹ میچ ہے،اس طرح وہ ڈینیل ویٹوری کے میچزکی تعداد کے برابر آگئے ہیں۔ٹیم کی کپتانی ٹام لیتھم کرہے ہیں۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ڈیرل مچل رویندرا کی جگہ فائنل الیون میں آگئے ہیں۔
مہمان ٹیم نے بھی ایک تبدیلی کی ۔محمد نعیم کو ٹیسٹ کیپ ملی ،وہ بنگلہ دیش کے 100 ویں ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں جو ٹیسٹ کیپ پہنیں گے۔مشفیق الرحیم انجری کے باعث اس اہم میچ سے باہر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں میزبان ٹیم ابھی تک سنگل میچ نہیں جیت سکی ہے،یہ اب تک کا اس کا چوتھا میچ ہے۔بھارت میں ایک میچ ڈرا کھیلا تھا،ایک ہارا تھا۔اپنے ملک میں بنگلہ دیش سے پہلا میچ ہارچکے ہیں۔
ایسا 12 سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ بنگلہ دیش بیک وقت اپنے انتہائی تجربہ کارکھلاڑیوں مشفیق الرحیم،تمیم اقبال،شکیب الحسن اور محمود اللہ کے بغیر کوئی ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے،میچ سے قبل مشفیق الرحیم بھی انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے۔