میلبورن،کرک اگین رپورٹ
Image source Twitter
انگلش کرکٹ ٹیم پر سکاٹ بولینڈ کی بالیں ایسی پڑیں کہ کھیلنا ہی بھول گئے،ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ تیسری صبح ہی تمام ہوگیا۔انگلش ٹیم اپنی دوسری اننگ میں صرف 68 رنزپر ڈھیر ہوکر ایک اننگ اور 14 رنزسے میچ ہارگئی۔اس طرح ایشز ایک بار پھر آسٹریلیا جیت گیا،ٹرافی اس کی ہی پاکٹ میں چلی گئی۔سکاٹ بولنڈ نے 19 بالز میں 5 وکٹیں لینے کا تیزترین سابقہ ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
بگ بریکنگ نیوز،میلبورن ٹیسٹ کا تیسرا دن ہوگا یا نہیں،تمام کرکٹرز کے کووڈ ٹیسٹ کے نتائج آگئے
ایم سی جی میں ایشز کے تیسرے ٹیسٹ کی تیسری صبح انگلش ٹیم ایک گھنٹہ ہی کھیل سکی۔31 رنز 4 وکٹ سے اپنی اننگ شروع کرنے والی مہمان ٹیم 15 اوورز کی مہمان ثابت ہوئی۔پوری اننگ 28 ویں اوور میں 68 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔اس کا تمام تر سہرا آسٹریلیا کے لئے ڈیبیو کرنے والے سکاٹ موریسن کے سر رہا،انہوں نے اپنے 24 بالز کے اسپیل میں صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں اڑائیں۔
انگلینڈ کی 5 ویں وکٹ 46 کے اسکور پر گری اور پھر 11 ویں وکٹ 22 رنزکے اضافہ پر پویلین لوٹ گئی۔سب سے زیادہ 28 رنزبنانے والے جوئے روٹ آسٹریلیا کے 7 ویں شکار بنے۔بین سٹوکس 11 ہی کرسکے۔باقی کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکا۔اننگ میں مجموعی طور پر 4 بیٹرزڈیوڈ میلان،جیک لیچ،مارک ووڈ اور اولی رابنسن صفر کی ہزیمت سے دوچار ہوگئے۔
آسٹریلیا کے لئے ڈیبیو کرنے والے سکاٹ بولینڈ نے 4 اوورز میں 7 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔مچل سٹارک نے 29 رنزکے عوض 3 وکٹ لیں۔بولینڈ نے پہلی اننگ میں 48 رنزکے عوض ایک وکٹ لی تھی۔اس طرح اولین میچ میں 55 رنزکے عوض 7 وکٹ کی کارکردگی نے انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ لے دیا۔
انگلش ٹیم نے پہلی اننگ میں صرف 185 رنزبنائے تھے۔جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 267 پرآئوٹ ہوئی،اسے 82 رنزکی سبقت ملی،انگلش ٹیم دوسری اننگ میں وہ بھی پورے نہ کرسکی۔صرف 68 پر ڈھیر ہوئی۔اننگ اور 14 رنز سے ہارکر 5 میچز کی سیریز میں مسلسل تیسری ناکامی سے دوچار ہوئی ہے۔آسٹریلیا نے 2011 کے بعد سے اپنے ملک میں مسلسل تیسری ٹیسٹ ٹرافی جیتی ہے۔انگلینڈ کی 10 سالوں میں یہ 12 ویں شکست ہے جو اسے کینگروز کے دیس میں ہوئی ہے۔