| | | | |

بگ بریکنگ نیوز،میلبورن ٹیسٹ کا تیسرا دن ہوگا یا نہیں،تمام کرکٹرز کے کووڈ ٹیسٹ کے نتائج آگئے

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

بگ بریکنگ نیوز،میلبورن ٹیسٹ کا تیسرا دن ہوگا یا نہیں،تمام کرکٹرز کے کووڈ ٹیسٹ کے نتائج آگئے۔آسٹریلیا میں منگل کی صبح ایشز کے اجری ٹیسٹ اور باقی میچز کے مستقبل کے حوالہ سے اچھی نوید بن کر طلوع ہوئی ہے۔دونوں ممالک کے کھلاڑیوں وکوچنگ اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ کے نتائج آگئے ہیں،اس کے مطابق تمام افراد کلیئر ہیں،اس طرح منگل کو انگلینڈ اپنی دوسری اننگ 31 رنز 4 وکٹ سے شروع کرے گا۔

میلبورن ٹیسٹ،انگلش ٹیم پر کووڈ کا حملہ،4 مثبت کیسز،سیریز پر خطرات کے بادل

ایم سی جی میں پیر کوکھیل کا دوسرا روز تاخیر سے شروع ہوا تھا،انگلینڈ کے 2 پلیئرز و 2 فیملی ممبران کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا تھا،اس کے بعد دن بھر مختلف قیاس آرائیاں جاری رہیں،یہ فرض کیا گیا تھا کہ انگلش کمیپ میں مزید کووڈ ٹیسٹ مثبت آگئے تو میچ ملتوی اور ایشز سیریز ختم ہوسکتی ہے۔

ایشز کے تیسرے ٹیسٹ میں میزبان آسٹریلیا کا پلہ بھاری ہے،انگلینڈ نے 82 رنزکے خسارے کو دور کرتے ہوئے 31 تک جاتے جاتے 4 وکٹیں کھودی ہیں،اکلوتی امیدیں کپتان جوئے روٹ سے وابستہ ہیں۔وہ آسٹریلیا میں کبھی سنچری نہیں بناسکے،نازک ترین موقع پر وہ سنچری اننگ کھیل گئے تو اس کے 2 فائدئ ہونگے،پہلا یہ کہ انگلینڈ میچ جیتنے کی پوزیشن میں چلا جائے گا،ایشز کی سیریز میں جان رہے گی۔دوسرا محمد یوسف کا کلینڈر ایئر کا ورلڈ ریکارڈ جوئے روٹ کے نام منتقل ہوجائے گا۔سال کی آخری اننگ میں روٹ 12 پر کھیل رہے ہیں۔1692 اسکور ہوچکے ہیں۔یوسف کا ریکارڈ توڑنے کے لئے مزید 96 اسکور کی ضرورت ہے۔محمد یوسف نے 2006 میں 1788 اسکور بنائے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *