ہرارے،کرک اگین رپورٹ
بڑا اپ سیٹ،بنگلہ دیش کو 9 سال،20 ون ڈے میچزکےبعد زمبابوے سے شکست۔سکندر رضا کی رضا کےسامنے بنگلہ دیش بے بس۔میزبان ٹیم نے بڑا ریکارڈ قائم کردیا۔300 سے زائد اسکور کے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب۔بنگلہ دیش کو بڑی شکست ہوگئی۔بڑا اپ سیٹ بھی ہوگیا۔زمبابوے نے 303 رنز کے جواب میں 5 وکٹ پر 305 اسکور 10 گیندیں قبل بناکر فتح رقم کی ۔سکندر رضاکے 135 ناقابل شکست رنزتھے۔صرف 109 بالز کھیلیں۔
ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو 5وکٹ سے شکست دے کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔میزبان ٹیم کو 304 اسکور کا بڑا ہدف چیلنج تھا۔انوسنٹ کائیا نے پہلے 110 اسکور کے ساتھ فتح کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد سکندر رضا نے بیڑا اٹھالیا،انہوں نے بھی سنچری جڑی۔وہ 135 ناقابل شکست رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیتا،پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا۔زمبابوے نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹ پر 303 اسکور بنائے۔تمیم اقبال نے 62 کی اننگ کھیلی۔انہوں نے 8 ہزار رنز مکمل کئے۔لٹن داس نے 81 رنزبنائے۔انعام الحق نے 73 اورمشفیق الرحیم نے 52 اسکور بنائے۔
زمبابوے نے آخری بار بنگلہ دیش کو 2013 میں 7 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔اس طرح 9 سال بعد 20 ون ڈے میچز کے بعد بنگلہ دیش زمبابوے سے ہارا ہے۔