لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 7 کے اہم ترین میچ میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم دغا دے گئے۔انہیں شکار کرنے والے بائولر خود بھی میدان بدری پر مجبور ہوئے،یہ حیرت انگیز ڈرامہ اس وقت ہوا جب کراچی کنگزکی اننگز کا تیسرا اوور جاری تھا۔ذیشان ضمیر بالز کررہے تھے۔ایسی ہی ایک اٹھتی بال نے بابر اعظم کاکام تمام کردیا،شاٹ پچ بال گولی کی سی رفتار سے اڑی،بابر اعظم کے بیٹ کا کنارہ لیتے وکٹ کیپر اعظم خان کے گلوز میں جاقید ہوئی۔بابر اعظم حیرانگی سے کبھی بال،کبھی وکٹ اور کبھی بائولر کو دیکھنے پر مجبور ہوگئے،الٹے قدموں واپسی پر مجبور ہوئے۔
پی ایس ایل 7،جیسن رائے پر جرمانہ ہوگیا،فینز کے لئے اچھی خبر بھی آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان،کراچی کنگز کے قائد بابر اعظم کی اننگ 13 کے انفرادی اسکور پر تمام ہوگئی۔اس وقت ٹیم کا اسکور صرف17 تھا،کمال بات یہ ہوئی کہ ذیشان ضمیر نے پورا زور لگا کر یی قیمتی وکٹ لی،لیکن وہ جشن پوری طرح نہ مناسکے۔جوں ہی انہوں نے بڑی وکٹ کی خوشی منانے کی کوشش کی تو ان کے چہرے پر تکلیف واضح ہوگئی،اس کے بعد وہ بڑھتی گئی۔
نوجوان 19 سالہ ذیشان ضمیر بابر اعظم کے قدموں پر گرائونڈ بدر ہوجانے پر مجبور ہوگئے۔ان کے ساتھ یونائیٹڈ کے فزیو وغیرہ بھی ساتھ تھے۔
اسلام آباد کے 171 رنزکےجواب میں کنگز کی بلے بازی جاری ہے،2 وکٹ پر 55 اسکور ہوگیا تھا۔