بنگلور،کرک اگین رپورٹ
کرکٹ کی دنیا کی بڑی خبر
سب سے طاقتور کرکٹ ملک کے سربراہ مستعفی ہوگئے۔سوراو گنگولی نے بھارتی بورڈ کی صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔
سابق بھارتی کرکٹ کپتان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ میری کرکٹ زندگی کے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔مجھے سپورٹ کرنے کا شکریہ۔اب میں اپنی زندگی کسی اور انداز میں شروع کروں گا۔
یہ ٹوئٹ بھارتی کرکٹ میڈیا پر بجلی بن کر گرا ہے لیکن اس کے تھوڑی دیر بعد بورڈ سیکرٹری کے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ گنگولی نے کوئی استعفی نہیں دیا ہے۔وہ بدستور بھارتی بورڈ کے سربراہ ہیں ۔
یہ مسئلہ اس لئے بھی پیش آیا ہے کہ گنگولی نےلکھا تھا کہ کرکٹ کھیلنے اور بورڈ میں وقت کو تیس سال مکمل ہوگئے۔اب میں ایک نیا سفر شروع کرنا چاہتا ہوں ۔اس سے سب نے یہ سمجھا ہے کہ وہ مستعفی ہیں ۔سیکرٹری بورڈ نے بعد میں تردید کردی۔معاملہ الجھا ہے یا سلجھا۔اپ خود دیکھیں ۔