سڈنی۔کرک اگین
پاکستان کے ابھرتے ہوئے پیسر محمد حسنین کا بگ بیش میں حریف کھلاڑی سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے
سڈنی میں سڈنی سکسرز اور تھنڈر کے میچ میں سکسرز نے پہلے بیٹنگ کی۔5 وکٹ پر 197 اسکور کئے۔تھنڈر کی نمائندگی کرنے والے حسنین اور سکسرز کے بیٹر میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
پاکستانی پیسر نہایت جارحانہ گیند بازی کررہے تھے۔انہوں نے 4 اوورز میں صرف 22 رنز دئیے۔کوئی وکٹ تو نہ لے سکے ان کی بالز پر اسکور نہیں بن رہے تھے۔ادھر سے وکٹیں نہیں مل رہی تھیں۔دونوں طرف فرسٹریشن تھی ۔اس وجہ سے ایک دوسرے کو برا بھلا بولا۔
محمد حسنین کا لیگ میں یہ آخری میچ تھا۔
ادھر حارث رئوف نے بگ بیش کو بڑا تجربہ قرار دیا۔کم وقت کا افسوس کیا۔دوبارہ آسٹریلیا میں کھیلنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔