دبئی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا،کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ گزشتہ اتوار جیتنے والا بھارت اس اتوار ہارجائے گا،پاکستان کی فتح کے بعد کسی نے اپنی ٹیم کی فیلڈنگ کو برا بھلا کہا تو کسی نے کیچ ڈراپ ہونا وجہ نکالی۔بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔کمزور بائولنگ اور ٹیم سلیکشن کو ہدف بنایا ہے۔
ادھر سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن کو اور تو کچھ نہیں سوجھا،بے اختیار کہہ اٹھے کہ اگلے اتوار سہی۔ان سے کوئی پوچھے کہ کیا اگلے اتوار بھارت کا فائنل کھیل جانا یقینی ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آنے والے ایام میں پاکستان میں کچھ میچوں میں کپتانی کے امیدوار معین علی نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جیت کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ ایشیا کپ میچ میں پاکستان نے کیا کمال ہدف حاصل کیا ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ
بابر بہت اچھا آدمی ہے، وہ مجھ سے بہت چھوٹا ہے اور باہمی احترام ہے، اس نے 2019 کے ورلڈ کپ کے بعد مجھ سے اپنے کھیل کے بارے میں بات کی، یہ حیرت کی بات نہیں کہ وہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں اتنا اچھا کر رہے ہیں۔
اور کچھ ہمارے لائق،آصف علی کا سوال،محمد نواز نے کمال جواب دیا
پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان دبئی ہسپتال پہنچ گئے ہیں،بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں ٹانگ میں کھنچائو پڑنے پر انہیں درد ہے،ان کا ایم آر آئی جاری ہے۔
بھارتی کھلاڑی ارشدیپ سنگھ کے کیچ ڈراپ کئے جانے پر ویرات کوہلی ان کی بیک پر آگئے،کہتے ہیں کہ کوئی جان بوجھ کر کیچ ڈراپ نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ بیک کرنا ضروری ہے،جب میں نے ٹیسٹ کپتانی چھوڑی تھی تو صرف ایم ایس دھونی نے مجھے کال کی تھی۔