| | | | | |

اور کچھ ہمارے لائق،آصف علی کا سوال،محمد نواز نے کمال جواب دیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

اور کچھ ہمارے لائق،آصف علی کا سوال،محمد نواز نے کمال جواب دیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف جیسے ہی کامیابی حاصل کی تو آصف علی ایک بار پھر ہیڈ لائنز میں آگئے،انہوں نے 8 بالز پر اگرچہ 16 رنزبنائے لیکن جیت کے لئے نہایت ضروری تھے۔

پی سی بی کی جانب سے میچ کے بعد جاری کی گئی ویڈیو میں آصف علی کہتے ہیں کہ

ہور کچھ ساڈھے لائق۔مطلب یہ کہ ہمارے لئے کوئی اور حکم۔

ساتھ کھڑے محمد نواز نے کہا کہ

کیا نام ہے اس کا

پھر خود ہی ان کی جانب اشارہ کرکے کہا کہ یاد رکھیں،آصف علی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا یہ جشن بنتا تھا،اس لئے کہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت بڑی بات تھی۔2014 کے بعد اس ایونٹ میں پاکستان روایتی حریف کے خلاف پہلی بار جیتا ہے،4 ناکامیوں کے بعد پاکستان نے کامیابی اپنے نام کی ہے۔

روہت شرما نے رضوان کو کیا کہا،وکٹ کیپر اور نواز کی گفتگو بھی ساتھ

دبئی میں پاکستانی فینز نے بھرپور جشن منایا،خواتین کی خوشی دیدنی تھی۔ادھر پاکستان میں بھی مخلتف شہروں مین عوام سڑکوں پر امڈ آئی۔

سابق کپتان عمران خان نے اپنے اسٹائل میں جیت پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے انتہائی دبائو والے میچ میں اپنے اعصاب پرقابو رکھا،قوم کو ایسے حالات میں اچھی جیت دی۔

ایشیا کپ سپرفور2022،پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا،کرک اگین پیش گوئی سچ

پاکستان نے ایشیا کپ سپر 4 میں بھارت کو سخت مقابلہ کے بعد 182 رنزکے تعاقب مٰن 5 وکٹ سے شکست دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *