| | | | |

ایشیا کپ سپرفور2022،پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا،کرک اگین پیش گوئی سچ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان نے رواں ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کا بدلہ چکادیا،اس کے ساتھ ہی 2014 کے بعد پہلی کامیابی اپنے نام کی۔سنسنی خیز مقابلہ کے بعد گرین کیپس نے5 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔محمد نواز کے بعد آصف علی اور خوشدل ہیرو بنے،اس کے ساتھ ہی کرک اگین کی ٹاس،میچ کے نتیجہ کی پیش گوئی درست رہی۔کرک اگین نے محمد حسنین کی سلیکشن،بابر اعظم کے ٹاس جیتنے،بھارت کے پہلےبیٹنگ کرنے اور پاکستان کی جیت کی مسلسل 2 پیش گوئی کی تھیں۔

ایک ایسے وقت میں کہ  جب پاکستان کو 10 اوورز میں 11 سے زائد کجی اوسط سے اسکور درکار تھے تو محمد رضوان  اور محمد نواز نے کمال عقل مندی سے بلے بازی کرکے اسکور 14 اوورز میں 120 کردیا۔4 اوورز میں 44 رنزبناکر اوسط درست کی۔36 بالز پر 63 اسکور کچھ زیادہ نہیں رہے تھے۔

محمد نواز اور محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کی۔پاکستانی کپتان نے محمد نواز کو اوپر بلے بازی کے لئے بھیج کر اچھا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے 182 رنزکا ہدف قبول کیا تھا،اس کے تعاقب میں قومی کپتان بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہوئے۔10 بالز پر 14 کرسکے۔پہلی وکٹ22 پر گری۔ فخرزمان محمد رضوان کے ساتھ اسکور 63 تک ضرور لے گئے لیکن 9 اوورز ہونے والے تھے۔پاکستان کے لئے بہت مشکل ہدف بن رہا تھا۔فخرزمان18 بالز پر صرف 15 رنز جوڑسکے۔اس کے بعد محمد نواز کھیلنے آئے۔دونوں نے 10 سے زائد کی اوسط  سے بلے بازی کی اور15 اوورز میں اسکور 2 وکٹ پر 135 کردیا۔بھارت کو16 ویں اوور میں محمد نواز کی صورت میں اہم کامیابی ملی۔،وہ20 بالز پر 42 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 6 چوکے مارے۔نئے بیٹر خوشدل شاہ آئے۔پاکستان کے لئے 16 واں اوور مایوس کن گیا۔آخری 4 اوورزمیں 44 رنزدرکار تھے۔میچ سنسنی خیز ہوگیا تھا۔امیدوں کے مرکز رضوان موجود تھے۔بھارت نے گیم میں اس وقت جوڑ پڑگیا  جب  پاکستان کو 20 بالز پر 35 رنزدرکار تھے کہ محمد رضوان  پانڈیا کی بال پر یادیو کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔انہوں نے51 بالز پر71 رنزبنائے۔6 چوکے اور2 چھکے لگائے۔آخری 3 اوورز میں جیت کے لئے 34 رنز رہ گئے تھے۔17 اوورز میں اسکور 4 وکٹ پر 148 ہوگیاتھا۔

آخری 30 بالز پر 8 کی اوسط سے 47 رنزدرکار تھے۔رضوان  ایونٹ میں مسلسل دوسری ہاف سنچری کرگئے تھے۔اصل جلادی محمد نواز نے بھارتیوں کے لئے دکھائی،انہوں نے پہلے 42 رنز صرف 18 بالز پر جوڑے۔

آخری 2 اوورز میں 26 رنز مشکل ہوتے جارہے تھے،آصف علی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ سے بچے،پوائنٹ پر کھڑے فیلڈر سے کیچ ڈراپ ہوا ،اس کے بعد بھی مشکل ہورہی تھی،آصف علی کے گزشتہ سال کے چھکے یاد آئےھر انہوں نے بھنشور کمار کو چھکا مارک اپنی موجودگی بتائی۔

پاکستان کو آخری اوور میں جیت کے لئے 7رنز درکار تھے ،دوسری بال پر چوکا لگا۔اس کے بعد بال ضائع ہوئی،اگلی بال پر ایل بی دے دیا گیا۔آصف علی ریویو پر بھی نہ بچے۔وہ  8 بالز پر 16 رنزبناکر گئے۔یہاں میچ میں پھر ٹوئسٹ آگیا تھا۔2 بالز پر 2 رنز رہ گئے تھے۔افتخار نے شاٹ کھیل کر پاکستان کو 2 رنزبناکر جتوادیا۔1 بال قبل ہدف 5 وکٹ پر پورا ہوا۔خوشدل شاہ 14 پر ناقابل شکست آئے۔بھارت کے تمام بائولرز نےایک ایک وکٹ لی۔

ایشیا کپ 2022،بھارت کی تیز،ہلکی رفتار،پاکستان کو 182 رنزکا ہدف

اس سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کرحسب توقع بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارتی ٹیم نے اپنی اننگ کی ففٹی 5 اوورز میں مکمل کرکے اپنے عزائم ظاہر کئے،اس کے بعد اوپر تلے دونوں اوپنرز روہت شرما اور کے ایل راہول 28،28 کی اننگ کھیل کر گئے تو اسکور کی رفتار سست ہوگئی۔یہ ایک ٹرننگ پوائنٹ تھا،اس کے بعدسوریاکمار یادیو،رشی پنت اور13 اور 14 کرگئے لیکن ہردک پانڈیا صفر پر رخصت ہوئے تو پاکستان کو مزید فائدہ ہوا۔بھارت نے آخری 32 بالز پر 50 اسکور کئے،یہ پاکستانی نکتہ نگاہ سے زیادہ نہیں تھے۔اس اعتبار سے پاکستان نے بھارت کو کم سے کم 20 رنزکم بنانے پر مجبور کیا تھا۔ویرات کوہلی شاندار ہاف سنچری مکمل کر کے 60 بالز پر رن آئوٹ ہوگئے۔44 بالز کھیلیں،1 چھکا،4 چوکے لگائے۔بھارت نے 7 وکٹ پر 181 اسکور بنائے۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔نسیم شاہ کو ایک وکٹ کے لئے45 اور حسنین و حارث رئوف کو ایک ایک وکٹ کے لئے 38،38 رنزکی مار پڑی۔محمد نواز نے صرف 25 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔

ایشیا کپ ،پاکستان بمقابلہ بھارت ،حسنین سلیکٹ،ٹاس،میچ اور ہیرو کون

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *