| | | | |

ایشیا کپ،روہت شرما اور بابر اعظم شدید برہم،ڈانٹ ڈپٹ

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ،روہت شرما اور بابر اعظم شدید برہم،ڈانٹ ڈپٹ۔پاکستانی کپتان اور بھارتی کپتان کا غصہ،ایک دوسرے پر نہیں،بلکہ اپنے کھلاڑیوں پر دیکھنے لائق تھا۔ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میچ کا ہائی وولٹیج شو تھا۔دبئی کی گرمی،میچ کی   شدت اور فینز کے دبائو نے دونوں کپتانوں کو آگ بگولہ کردیا۔

روہت شرما پویلین میں بیٹھے اپنے کھلاڑی پر اس لئے نارض ہوگئے کہ وہ غلط شاٹ کھیل کر پاکستان کو وکٹ دے گئے۔روہت شرما کو رشی پنت کا آئوٹ ہونا پسند نہیں آیا۔انہوں نے خوب ڈانٹ  پلائی۔

ادھر فیلڈ میں جب پاکستانی پیسرز وائیڈ بال کررہے تھے۔ساتھ میں آخر میں شاداب خان کے  ہاتھوں بائونڈریز نکل گئیں تو پاکستانی کپتان کا غصہ بھی دیکھنے والا تھا۔

اب رضوان بھی ان فٹ،کوچز بد حواس

اس کے بعد جب خود بابر اعظم آئوٹ ہوئے تو اپنے اوپر ان کا غصہ چہرے سے نمایاں تھا لیکن  10 بالز پر 14 کی اننگ نے انہیں خاصا مایوس کیا۔وہ مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں ناکام ہوگئے۔ایشیا کپ ان کے لئے اچھا نہیں جارہا ہے۔

پاکستان نے 182 رنزکے تعاقب میں 10 اوور تک 2 وکٹ پر 76 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *