| | | | | | | |

افغانستان کی اننگ مکمل،نیوزی لینڈ یا بھارت کے سیمی فائنل کے لئے 125 رنز حائل

ابو ظہبی،کرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کی نگاہیں جڑی ہیں،آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے اہم ترین معرکہ کا آدھا حصہ مکمل ہوگیا ہے۔افغانستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لئے  125رنزکا ہدف دیا ہے۔اس طرح کیویز اور بھارت سیمی فائنل کے لئے رنز میں اٹک گئے ہیں ۔

آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کے سپر 12 کے گروپ 2 کے میچ کا ٹاس افغانستان کے کپتان محمد نبی نے جیتا،پہلے بیٹنگ کا اعلان کردیا،کیوی بائولرز نے شروع میں ہی بھارتی امیدوں کا جھٹکا دیا جب 12 کے مجموعی اسکور پر محمد شہزاد،حضرۃ اللہ زازائی پویلین لوٹ گئے۔19 کے اسکور پر رحمت اللہ گرباز بھی چلے گئے،یہ افغانستان سے زیادہ بھارت کے لئے جھٹکا تھا۔

پر اسراریت ۔بھارت،افغانستان میچ کی پچ تیار کرنے والا کیوریٹر ہلاک،کمرے میں لاش ملی

اتنے سخت آغاز کے بعد  نجیب اللہ زردان نے اچھی اننگ کھیلی لیکن انہیں چھوٹی چھوٹی شراکتیں بھی ساتھ مل گئیں،جس کی وجہ سے افغان ٹیم پورے 20 اوورز کھیلنے میں کامیاب ہوئی۔نجیب اللہ48 بالز پر 73 کرنے میں کامیاب ہوئے۔3 چھکے اور6 چوکے بھی لگائے۔ افغانستان 8 وکٹ پر 124 تک محدود ہوگیا۔ٹرینٹ بولٹ نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں ۔ٹم سائوتھی 24 رنز دے کر 2 وکٹ لے گئے۔

کیویز جیتے تو سیدھا سیمی فائنل۔بھارت باہر ہوجائے گا۔افغانستان جیتا تو اپنے ساتھ کیویز کو بھی باہر لے جائے گا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *