ون ڈے کرکٹ،100ویں میچ میں 100رنز،آج کون بنا دنیا کا دسواں ایسا بیٹر
| | | |

ون ڈے کرکٹ،100ویں میچ میں 100رنز،آج کون بنا دنیا کا دسواں ایسا بیٹر

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ

Getty Images,Associated Press

ون ڈے کرکٹ،100ویں میچ میں 100رنز،آج کون بنا دنیا کا دسواں ایسا بیٹر۔کیا بات ہوگئی،دن شروع ہوا تو سری لنکا کے اینجلیو میتھیوز نے پاکستان کے خلاف کیریئر کا 100واں ٹیسٹ کھیلا،سنچری کی امید بنی لیکن وہ 42 رنزبناکر گئے لیکن ان کے پاس ابھی دوسری اننگ باقی ہے۔ادھر ایک روزہ کرکٹ میں ایسا ہی کارنامہ سرانجام دیاجاچکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے اپنے ملک کی صبح اور ایشیا کی ڈھلتی آج ہی کی شام میں  اپنا 100 واں ون ڈے میچ کھیلا۔اننگ شروع کی۔پھر وہ سنچری کرگئے۔انہوں نے 100 ویں ون ڈے میچ میں 100 کا تڑکا لگایا۔

ویسٹ انڈیز کاٹرپل سنچری کا ٹرکا،بھارت کا اب امتحان

شائی ہوپ ایک روزہ کرکٹ میں 100 ویں میچ میں 100 رنز کی اننگ کھیلنے والے دنیا کے 10 ویں کرکٹر بن گئے ہیں،انہوں نے اتوار کو بھارت کے خلاف 115 رنزکی اننگ کھیلی۔

شائی ہوپ 100 ویں ون ڈے میچ میں سنچری کرنے والے ویسٹ انڈیز کے تیسرے اور دنیا کے کھلاڑی بنے ہیں۔ان سے قبل  گولڈن گرینج،کرس کینز، محمد یوسف،کمار سنگاکارا،کرس گیل،مارکس ٹریسکوتھک، رمنا ریش سروان،ڈیوڈ وارنر اور شیکھر دھون شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *