ویسٹ انڈیز کاٹرپل سنچری کا ٹرکا،بھارت کا اب امتحان
| | |

ویسٹ انڈیز کاٹرپل سنچری کا ٹرکا،بھارت کا اب امتحان

پورٹ آف سپن،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

ویسٹ انڈیز کاٹرپل سنچری کا ٹرکا،بھارت کا اب امتحان۔ویسٹ انڈیز نے مسلسل دوسرے ایک روزہ میچ میں 300 سے زائد اسکور بناکر اپنی سٹرینتھ شو کردی ہے۔اب بھارت کا امتحان ہوگا کہ وہ بھی نہ صرف 300 اسکور کرے بلکہ مطلوبہ 312 رنزکا ہدف بھی حاصل کرے،ویسٹ انڈیز پہلے ایک روزہ میچ میں 309 رنزکا ہدف 3 رنز کی کمی سے حاصل کرپایا نہیں تھا۔

ویسٹ انڈیز نے 308 رنزکے جواب میں بھارتی ٹیم کو ہلاکر رکھ دیا،صرف 4 رنزسے ناکام

پورٹ آف سپن میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔اوپنر شائی ہوپ کی شاندار سنچری اور نکولس پورن کی خوبصورت ففٹی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے  6 وکٹ پر 311 رنزکا ٹوٹل کیا۔شائی ہوپ 115 اسکور کرگئے،پورن نے 74 رنزکی اننگ کھیلی۔کیل میئرز نے 39 اورشمرا بروکس نے35 اسکور کئے۔اوپنر شائی ہوپ  آئوٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جو 300 کرواکر گئے۔

بھارت کی جانب سے شردول ٹھاکر نے 7 اوورز میں 54 رنزدے کر 3 آئوٹ کئے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *