دبئی۔ کرک اگین رپورٹ ویمنز ایشیا کپ ٹرافی تقریب،بھارتی عورتیں بھی ٹرافی چھوڑ کر بھاگ گئیں،سٹیڈیم سے سنسنی خیز رپورٹ
.ایشیا کپ فائنل کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں سنسنی خیز ڈراما، انعامی تقریب یک طرفہ ہو گئی مس نقوی کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم میدان چھوڑ گئی ایک سنگل انعام بھی نہیں لیا ٹرافی تو دور کی بات ہے۔ کرکٹ بریکنگ نیوزہے کہ بھارتی وومنز کرکٹ ٹیم سٹیڈیم سے نکل کر پویلین میں واپس چلی گئی ۔ دبئی میں ہائی وولٹیج ڈراما، ٹرافی گول۔گزشتہ سال اسی ماہ میں بھارت کی مردوں کی ٹیم نے ایشیا کپ جیتا تھا اور یہی ڈرامہ ہوا تھا۔ بھارت نے ٹرافی نہیں دی تھی اور آج اس کی خواتین نے بھی اسے فالو کیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کی تاریخی فتح کے بعد ایک نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔ فائنل میچ کے اختتام پر پچ پر سب کچھ معمول کے مطابق دکھائی دے رہا تھا، لیکن اچانک انعامی تقریب شدید تاخیر کا شکار ہو گئی ، جس نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور میڈیا نمائندوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے صدر محسن نقوی اسٹیڈیم میں ٹرافی دینے کے لیے موجود ہیں، لیکن تقریب کا آغاز تاخیر سے ہوا اور بھارتی ٹیم کے بغیر ہوا۔بھارتی ٹیم محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے کیوں ہچکچا رہی ہے؟کرکٹ کے حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں کہ کیا بھارتی ویمنز ٹیم نے بھی مردوں کی ٹیم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے پی سی بی اور اے سی سی کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے معذرت یا انکار کر دیا۔اسٹیڈیم کے اندرونی ذرائع کے مطابق پسِ پردہ معاملات انتہائی پیچیدہ ہو چکے اور انتظامیہ کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ بھارت ایک اور ایشیا کپ ٹرافی سے محروم ہو گیا ہے، مردوں کے بعد اب ویمنز ٹیم کا تنازعہ ۔دبئی کا یہ تنازعہ تو کرکٹ کی تاریخ کا یہ ایک انوکھا واقعہ ہوگا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ چیمپئن بننے کے باوجود بھارتی ٹیم کا یہ مبینہ رویہ کھیل کے میدان میں ایک نئی بحث چھیڑ دے گا۔ مردوں کے ایشیا کپ کے تنازعات کے بعد اب ویمنز ایشیا کپ کا فائنل بھی کرکٹ کی سیاست کی نذر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
حالانکہ تقریب سے پہلے میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر ،پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی موجود تھے ۔ میدان میں پاکستانی خاتون امپائر امپائرنگ کر رہی تھی ۔اس سے بھارتی کھلاڑیوں نے ہاتھ بھی ملایا تھا لیکن بہرحال ٹرافی نہیں لے سکا ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس پر شدید دباؤ تھا کہ اگر وہ آج ٹرافی لے گا تو وہ خود ثابت کرے گا کہ وہ کل غلط تھا۔
