| | | | |

ایشیا کپ 2022،بھارت کی تیز،ہلکی رفتار،پاکستان کو 182 رنزکا ہدف

دبئی،کرک اگین رپورٹ

بھارت نے پاکستان کے خلاف جس انداز میں تیز بیٹنگ کرکے بڑے مجموعہ کی کوشش کی،اسے پاکستان نے 131 رنزپر 5 وکٹ لے کر کچھ محدود کیا لیکن آخری اوورز میں  دیپ ہودا اور ویرات کوہلی کی تیز بلے بازی کی وجہ سے بھارت نےا پنا مجموعہ 181 رنز  تک پہنچادیا۔

اب رضوان بھی ان فٹ،کوچز بد حواس

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے سپر 4 کے اہم ترین میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے  182رنز کا ہدف دیا ہے۔اننگ کی اہم بات ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ،باقیوں کی دھواں دھار بلے بازی تھی۔ 30 بالز پر 54 رنزکے آغاز نے بھارت کے عزائم واضح کئے لیکن اس کے بعد روہت شرما اور کے ایل  راہول کے28،28 پر آئوٹ ہونے کے بعد پاکستان نے واپسی کی۔91 کے مجموعہ پر سوریا کمار یادیو بھی شکار کرلئے گئے جو13 رنزبناسکے۔ رشی پنت کو 14 اور ہردک پانڈیا کو صفر پر آئوٹ کرکے پاکستان نے واپسی کی۔

ویرات کوہلی موجود تھے،ان کے ساتھ  دیپک ہودا نے  15 ویں اوورز سے کھیل 19 ویں اووت تک کردیا۔ہودا 16 رنزبناکر گئے۔ویرات کوہلی ففٹی مکمل کر کے وکٹ پر موجود تھے۔

کوہلی 60 رنزبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔پاکستان نے ااخری 2 بالز پر خود چوکے لگوائے۔فیلڈرز نے ناقص فیلڈنگ کی۔بھارت نے 20 اوورز میں  7وکٹ پر181  رنزکئے۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 31 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔نسیم،حسنین،حارث،نواز  نے ایک ایک وکٹ لی۔

یہ اسکور قابل عبور ہے۔پاکستان بناسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *