| | | | |

سنگل ٹیسٹ،9 فرسٹ کلاس میچز،ورلڈکپ ناکامی،حارث رئوف ٹیسٹ اسکواڈکیلئے کیوں،آسٹریلین میڈیا نے پی سی بی ڈرامہ قرار دے دیا

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سنگل ٹیسٹ،9 فرسٹ کلاس میچز،ورلڈکپ ناکامی،حارث رئوف ٹیسٹ اسکواڈکیلئے کیوں،آسٹریلین میڈیا نے پی سی بی ڈرامہ قرار دے دیا۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پاکستانی پیسر حارث رئوف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری معاملہ کو آسٹریلین میڈیا نے ڈرامہ لکھ ڈالا ہے۔معروف نشریاتی ادارے کی ٹاپ لائن ہے کہ پاکستانی ڈرامے کے پیچھے ابھرتا ہوا مسئلہ بطور اسٹار ٹیسٹ سیریز پر  بگ بیش کا انتخاب کرتا ہے۔ٹیسٹ وعدوں پر بگ بیش لیگ کو ترجیح دینے کے حارث کے رؤف کے فیصلے نے کرکٹ کی سب سے اہم بحث کو دوبارہ شروع کر دیا ہے۔رؤف کے ارد گرد کے ڈرامے نے ٹی20 کی بحث کو پھر سے روشن کر دیا ہے جو آنے والے سالوں میں عالمی کرکٹ میں تیزی سے نمایاں ہو جائے گی۔ مزید کرکٹرز کو بین الاقوامی فرائض اور زیادہ معاوضہ دینے والی فرنچائز لیگوں کے درمیان انتخاب کرنے کا کام سونپا گیا ہے کیونکہ کھیل کا کیلنڈر منافع بخش ڈومیسٹک ٹورنامنٹس سے بھرا ہوا ہے۔

آسٹریلین میڈیا نے بتایا اور مثال دی کہ

مثال کے طور پرحارث رؤف میلبورن میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن کے چند گھنٹے بعد 26 دسمبر کو سڈنی میں اسٹارز کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔

بابر کی کپتانی کا باب ختم،پرفارمنس پرتوجہ،کسی ایک گروپ کی حمایت نہیں ہوگی،حفیظ کی وارننگ

آسٹریلین میڈیا نے نمایاں کیا ہے کہ حارث رئوف نے اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں ایک ٹیسٹ اور 9 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں، نے گزشتہ ہفتے اس موسم گرما میں آسٹریلیا کے دورے سے محروم ہونے کا انتخاب کر کے ہلچل مچا دی تھی تاکہ وہ بگ بیش لیگ میں شرکت کر سکیں۔پی سی بی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

سٹوری کا حاصل حصول یہ ہے کہ ایک ٹیسٹ میچ اور 9 فرسٹ کلاس میچ کا رجربہ رکھنے والا پیسر جو ورلڈکپ میں ناکام ہو اور ہسٹری میں ورلڈکپ تاریخ کا مہنگا ترین بائولر بنا ہو،وہ آسٹریلیا جیسے ملک میں ٹیسٹ ٹیم کا انتخاب کیسے ہوسکتا ہے لیکن  پاکستان کرکٹ کا ڈرامہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *