| | |

پچ ٹیمپرنگ،ٹاس ٹیمپرنگ کے بعد پیش خدمت ہے اسٹمپ آئوٹ فکسنگ،بھارت کی ڈکیٹی پکڑی گئی،آسٹریلینزکے طعنے

گوہاٹی،کرک اگین رپورٹ

پچ ٹیمپرنگ،ٹاس ٹیمپرنگ کے بعد پیش خدمت ہے اسٹمپ آئوٹ فکسنگ،بھارت کی ڈکیٹی پکڑی گئی،آسٹریلینزکے طعنے۔آسٹریلینز کو بھارتیوں پر طنز کا موقع مل گیا ہے۔ٹاس فکسنگ اور پچ فکسنگ کے بعد سٹمپ فکسنگ کا طعنہ۔سوشل میڈیا پر آستریلین کرکٹ فینز اپنے مقابل بھارتیوں کو جواب دینے لگے ہیں۔

جیساکہ کرک اگین پہلے رپورٹ کرچکا کہ بھارتی وکٹ کیپر ایشن کشن کی چالاکی بے ایمانی کہی گئی اور جرمانے کے طور پر نو بال چارج ہوئی اور پھر وہ فری ہٹ میں چھکے میں جابدلی،یہی ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ورنہ آخری 4 بالز پر 16 رنزنہ بچتے یا آخری اوور میں 21 کی بجائے 27 رنزہوتے جو آسٹریلیاکیلئے مشکل ہوجاتا۔

بھارتی وکٹ کیپرکی بددیانتی مہنگی پڑی،نوبال جرمانہ،میکسویل کا لاٹھی چارج،آسٹریلیا فاتح

ایک بار پھر تفصیل سے واقعہ نقل کرتے ہیں۔بھارت ایک اور ڈکیتی کے اختتام پر تھا جب آسٹریلیائی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے 47 گیندوں پر سنچری بنا کر میتھیو ویڈ کی ٹیم کو گوہاٹی میں اپنے آخری بال پر 5 وکٹ کی جیت دلوادی۔ہندوستان معمول کی فتح کی طرف گامزن نظر آرہا تھا جب خطرناک ٹم ڈیوڈ کو پہلی گیند پر صفر پر پھنسا کر 14ویں اوور میں 134-5 کرکے آسٹریلیا کو 14.50 رنز فی اوور کی مطلوبہ شرح پر جاکھڑاکردیا۔میکسویل اور ویڈ نے آسٹریلیا کو دوبارہ مقابلہ میں داخل کیا لیکن پرسدھ کرشنا کے 18ویں اوور میں صرف 6 رنز دیئے،اب آسٹریلیا کو آخری 12 گیندوں میں ابھی بھی 43 رنز درکار تھے۔

اگلے 19 ویں اوور میں 4 بالز درست ہوگئیں تھیں کہ 5ویں بال کووائیڈ قرار دیاگیا۔ ویڈ نے اسے آف سائیڈ سے باہر کھیلا لیکن بال اتنی باہر تھی کہ وکٹ کیپر  ایشان کشن  کے پاس گئی ،انہوں نے بیلزکواڑایا،اسٹمپ  کی اپیل کی،بال وائیڈ قرار دے دی گئی تھی۔ لیکن جب اسٹمپنگ کال اوپر بھیجی گئی تو ٹی وی امپائر کے این اننتھا پدمنابھن نے فیصلہ کیا کہ کشن کے دستانے مکمل طور پر اسٹمپ کے پیچھے نہیں تھے بلکہ سٹمپ سے آگے آچکے تھے اور وہ چالاکی کرکے بال جلد پکڑکر آئوٹ کررہے تھے تو یہ خلاف قانون تھا۔ آن فیلڈ فیصلے کو بعد میں وائیڈ سے نو بال میں تبدیل کر دیا گیا، جس نے درج ذیل ڈیلیوری کو فری ہٹ میں تبدیل کر دیا جسے ویڈ نے سیدھے چھکے کے لیے باہر کردیا۔

اس کے بعد اگلی بال فاضل چوکے میں بدلی۔آخری اوور میں 21 رنز بن گئے۔بھارت جیتا ہوا میچ ہارگیا۔سوشل میڈیا پر بھارت کو اس چالاکی پر اب جواب مل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *