| | | | | | | |

مکی آرتھر اور محمد عامر میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور پیسر محمد عامر کے مابین ایک تازہ ترین رابطہ ہوا ہے۔دونوں جانب سے محبت اور بے چینی کو پہلو نمایاں دکھائی دیا ہے۔

مکی آرتھر نے ٹوئٹر پر  محمد عامر کو مخاطب کرتے لکھا ہے کہ چیمپئن محمد عامر،تم کیسے ہو۔ایک رات قبل ایل پی ایل میں میں نے تم کو بہت یاد کیا۔

اس پر محمد عامر نے جواب دیا ہے کہ ہے میں مکمل طور پر ٹھیک ہوں کوچ،بہت جلد انگلینڈ میں ملاقات ہوگی۔

جوئے روٹ نے گاواسکر اور ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا،محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ ہدف،اننگ جاری

مکی آرتھر سری لنکا ٹیم کی کوچنگ چھوڑ کر انگلینڈ میں ڈربی شائر کائونٹی کے ہیڈ کوچ بنے ہیں۔2022 سیزن سے نئی شروعات کریں گے،اس کے لئے انہوں نے قومی ٹیم سے ڈراپ شان مسعود کے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا ہے،چنانچہ ٹوئٹر پر ہی انہوں نے اپنی کائونٹی ٹیم کوتسلی دی ہے،یہ تسلی اس ضمن میں دی گئی ہے کہ ڈربی شائر نے آج کے کراچی کے قائد اعظم ٹرافی میچ میں شان  مسعود کی بنائی گئی 17 بالوں پر 190 رنزکی اننگ کو اجاگر کیا ہے۔

اسپر مکی آرتھر نے جملے لکھے تو محمد عامر نے لکھا ہے کہ مکی آرتھر وہ آپ کے پاس آکر اور نکھر جائیں گے۔عامر نے ایک قسم کا کریڈٹ مکی آرتھر کو دیا ہے۔

اس سٹوری کے اگلے حصہ میں شان مسعود کے چرچے اور اس پر مکی آرتھر کے جواب کو ملاحظہ فرمائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *