| | | | | | | | | |

جوئے روٹ نے گاواسکر اور ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا،محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ ہدف،اننگ جاری

ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ

File Photo by APP

انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ کا محمد یوسف کے کلینڈر ایئر ریکارڈ کی جانب سفر جاری ہے،اس دوران راستے میں آنے والے متعدد بڑے پلر وہ گراتے جارہے ہیں۔ہفتہ کی صبح انہوں نے ماضی کے 2 بڑے لیجنڈری بیٹرز کو پیچھے چھوڑاہے اور اب وہ آل ٹائم لسٹ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں،اپنی آج کی اننگ کے ساتھ وہ  کم سے کم کم ایک اور بڑے پلر کو گراکر لسٹ میں چوتھے نمبر پر بھی آسکتے ہیں۔

جوئے روٹ نے 3 لیجنڈری کو پیچھے چھوڑ دیا،پونٹنگ،گاواسکر اور ٹنڈولکر اگلے ہدف،محمد یوسف مشکل چیلنج

ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے جب اپنی 17 رنز 2 وکٹ سے اننگ شروع کی تو کپتان روٹ اور میلان پر شدید دبائو تھا لیکن پہلے گھنٹہ کے کھیل میں دونوں نے ذمہ دارانہ اننگ کھیلی۔جوئے روٹ جب  11 کے انفرادی اسکور پر پہنچے تو انہوں نے بھارت کے سنیل گاواسکر کے 1979 کے کلینڈر ایئر میں بنائے گئے 1555 رنزکا ریکارڈ توڑ ڈالا،جب 19 کےانفرادی اسکور تک پہنچے تو ماضی قریب کے لیجنڈی بیٹر سچن ٹنڈولکر بھی فتح ہوگئے۔ٹنڈولکر نے  2010 میں 14 میچزکی 23 اننگز میں 1562 اسکور بنائے تھے۔وہ اس سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔

اب ان کی راہ میں پہلی رکاوٹ مائیکل کلارک ہیں،انہوں نے2012 میں 1595 اسکور کئے تھے۔روٹ جب اپنے 56 کے انفرادی اسکور تک پہنچیں گے تو ہسٹری میں 1600 سالانہ ٹیسٹ رنز بنانے والے دنیا کے چوتھے پلیئر بن جائیں گے،ان سے اوپر  جنوبی افریقا کے گریم سمتھ کے 1656 اسکور ہونگے۔اس کے بعد ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کے 1976 میں بنائے گئے 1710 اسکور کا چیلنج ہوگا،پھر آخر میں محمد یوسف کا ورلڈ ریکارڈ ہوگا۔پاکستان بیٹر نے 2006 میں 11 میچز کی 19 اننگز میں 1788 اسکور کے ساتھ یہ ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔جو اس وقت تک قائم ہے۔

انگلش کپتان جوئے روٹ 14 واں میچ،26 ویں اننگ کھیل رہے ہیں۔انگلینڈ کا اسکور آخری اطلاعات تک 2 وکٹ پر 84 تھا۔روٹ 28 پر تھے اور1572 اسکور ہوچکے تھے۔میلان 43 پر تھے۔اس میچ کی رواں اننگ سمیت سال کی 4 اننگز ان کے ہاتھوں میں ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *