| | |

بڑا اپ سیٹ،آئرلینڈ نے افغانستان کو پہلے ٹی 20 میں ہرادیا

بلفاسٹ،کرک اگین رپورٹ

بڑا اپ سیٹ ہوگیا،آئرلینڈ نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں 7 وکٹ سے ہراکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی ہے۔

افغانستان کی قدرے بہتر ٹیم کو آئرلینڈ میں سخت مزاحمت کا سامنا،ٹی 20 سیریز کا آغاز منگل کو بلفاسٹ میں پہلے میچ کے ساتھ ہوگیا ہے۔دونوں ٹیسٹ درجہ رکھنے والے ممالک ہیں،لیکن جوشہرت اور قابلیت افغان پلیئرز نے عشرہ رفتہ میں دکھائی ہے،وہ آئرش پلیئرز نہیں دکھاسکے ہیں۔

ایشیا کپ اپنے ملک سے نکال کر لنکا پریمیئر لیگ کا اعلان،شیڈول

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 اسکور بنائے۔اوپنر عثمان غنی نے 42 بالز پر 59 کی اننگ کھیلی۔ابراہیم زردان نے 29 اوررحمت اللہ گرباز نے 26 اسکور کا حصہ ڈالا۔آئرلینڈ کے بیری میک کارٹن 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب گیند باز رہے۔

جواب میں میزبان ٹیم نے شاندار آغاز کیا اور پوری اننگ ہی کمال کھیلی۔61 رنزکی شراکت نےا فغان ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجائی۔پال سٹرلنگ 31 رنزبناکر گئے تو لورکن ٹکر نے دوسرے اوپنر اینڈی بلبرائن کے ساتھ مجموعہ 123 تک پہنچادیا،یہاں  کپتان بلبرائن 51 رنزکی شاندار اننگ  کھیل کر مجیب الرحمان کا شکار بن گئے۔آئرلینڈ کو آخری 4 اوورز میں 41 رنز،3 اوورز میں 33 رنز بنانے تھے۔12 بالز پر 23 اسکور درکار تھے۔ لورکن ٹکر 50 رنزبناکر ہمت ہارگئے۔بظاہر مہمان ٹیم نے میچ میں واپسی کی۔پھر آخری اوور میں 13 اسکور بچ گئے۔

پہلی بال پر 2 رنزبنے،چوکا لگا تو 4 بالز پر 7 رنز رہ گئے۔اگلی بال پر سنگل،یوں 3 بالز پر 6 اسکور،میچ ڈرامائی ہوگیا تھا۔نوین الحق بال کررہے تھے۔پھر چوکا لگا تو 2 بالز 2 اسکور رہ گیا اوراگلی بال پر چوکا لگا تو آئر لینڈ ایک بال قبل 7 وکٹ سے فتحیاب ہوگیا تھا،اسکور بورڈ پر 171 اسکور 3 وکٹ جگمگارہا تھا۔ہیری ٹکرز 15 بالز پر 25 اورڈوکریل 5 بالز پر 10 رنزکے ساتھ فتح گر بیٹرز بن کر لوٹے۔

راشد خان 4 اوورز میں 25 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔محمد نبی،مجیب الرحمان اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *