| | | |

ایشیا کپ اپنے ملک سے نکال کر لنکا پریمیئر لیگ کا اعلان،شیڈول

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا نے ایشیا کپ اپنے ہاں کروانے سے معذرت سے قبل اپنی ٹی 20 لیگ بھی ملتوی کرتے کہا تھا کہ ملکی حالات ٹھیک نہیں ہیں،اس لئے ایونٹس کی میزبان ممکن نہیں ہے۔نتیجہ میں ایشیا کپ متحدہ عرب امارات منتقل ہوگیا،ابھی جمعہ جمعہ 8 دن ہی ہوئے ہیں۔ایونٹ کے آغاز میں قریب 19 روز باقی ہیں۔ایسے میں سری لنکا نے دوبارہ اپنے ملک میں ٹی 20 لیگ کروانے کا منہ کھول دیا۔

گویا ایشیا کپ اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔لیگ کروانے پر تیار ہے۔سری لنکا پریمیئر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سری لنکا،ایک اور بڑا ایونٹ منسوخ،ایشیا کپ کی منتقلی کی تصدیق

ایل پی ایل ٹی 20 لیگ 6 دسمبر سے 23 دسمبر 2022 تک کھیلی جائے گی۔اس کی تاریخیں طے کردہ پلان کے مطابق بنائی گئی ہیں۔سری لنکا نے دسمبر سے قبل انٹرنیشنل سیریز کھیلنی ہے،دسمبر کے بعد سیریز ہونگی۔اس لئے یہ توجیہ نکالی  گئی ہے۔

لنکا پریمیئر لیگ 2022 میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے کرکٹرز شریک ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *