| | | |

ڈربن آئی سی سی اجلاس شروع،پاکستان کو پہلی شکست ہوگئی،دیگر گرم ایشوز

ڈربن،کرک اگین رپورٹ

ڈربن آئی سی سی اجلاس شروع،پاکستان کو پہلی شکست ہوگئی،دیگر گرم ایشوز۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انترنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ریونیو ماڈل منظور کرلیا ہے۔آئی سی سی بورڈز میٹنگ میں رسمی کارروائی کے طور پر منظوری لی جائے گی۔

بی سی سی آئی  230 ملین امریکی ڈالر کا حصہ  لے گا ۔ڈربن میں ہونے والے اپنے سالانہ بورڈ اجلاس کے دوران عالمی ادارہ سے منظوری حاصل کرے گا ۔یوں پاکستان کی مخالفت کام نہیں آئی ہے۔اجلاس میں  ون ڈے کے مستقبل اور ٹی 20 لیگز میں شرکت کی حد پر بھی بات ہوگی۔ اراکین کو آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہونے والے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے تیاریوں کے بارے میں بھی اپ ڈیٹ ملنے کی امید ہے۔

ایشز کا2023 ریڈ لائن پر جاکر ڈرامائی موڑ،لیڈز کا نتیجہ،چہرے کھل اٹھے

آئی سی سی میٹنگ آج 9 جولائی سے جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں شروع ہوگئی ہے جو 16 جولائی تک جاری رہے گی۔ایجنڈے میں شامل موضوعات میں سے ایک ریونیو کی تقسیم کا ماڈل ہے اور جب کہ بھارت کے ہمسایہ ملک پاکستان کو کچھ مسائل درپیش تھے کہ بھارت  کو 2024-2027 کے درمیان کی مدت کے لیے کی سالانہ 600 ملین امریکی ڈالر کی آمدنی سے 38.5 فیصد (230 ملین ڈالر سالانہ) کا بڑا حصہ مل رہا ہے۔ ، یہ سمجھا جاتا ہے کہ بغیر کسی ہنگامے کے بورڈ کی منظوری مل جائے گی۔

اجلاس میں 2027 سے آگے 2032 تک کے لئے ون ڈے کرکٹ کے مستقبل پر بات کی جائے گی۔ٹیسٹ کرکٹ کے ساتھ ٹی 20 فارمیٹ کی اہمیت مانی گئی ہے اور اب ون ڈے کے لئے 8 گھنٹے بوجھ لگنے لگے ہیں۔امکان ہے کہ اس اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ تو نہیں ہوگالیکن اس کے لئے کوئی کمیٹی بناکر اسے کم  کرنے یا کچھ اور کرنے پربات ہوگی۔ساتھ میں ٹی 20 لیگزکے حوالہ سے بھی کوئی قانون بنایا جائے گا ،تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ متاثر نہ ہو۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *