| | | | | | |

جوئے روٹ نے 3 لیجنڈری کو پیچھے چھوڑ دیا،پونٹنگ،گاواسکر اور ٹنڈولکر اگلے ہدف،محمد یوسف مشکل چیلنج

برسبین،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ میں جوئے روٹ کا بیٹ حرکت میں آگیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگ میں نازک ترین موقع پر 80 کی اننگ کھیل کر ناقابل شکست ہیں۔یہاں کلینڈر ائیر میں پرانے ریکارڈز کے اتھل پتھل کا امکان بڑھ رہا ہے۔ساتھ میں روٹ کی اننگ میں کچھ پلیئرز آکر پیچے ہوگئے ہیں اور کچھ کل کے دن میں ہوسکتے ہیں۔

انگلش ٹیم کا اچانک روٹ لگ گیا،برسبین ٹیسٹ میں ڈرامائی واپسی،آسٹریلین کیمپ ششدر

جوئے روٹ کے بارے میں یہ بھی ایک اہم نکتہ ہے کہ وہ آسٹریلیا میں 11 واں ایشز ٹیسٹ اور 19 ویں اننگ کھیل رہے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اب تک وہاں سنچری نہیں کرسکے۔ان کا ہائی اسکور 87 ہے۔بیٹنگ اوسط اس میچ سے قبل تک صرف 38 رہی ہے تو اس ریکارڈ کے ساتھ انہیں اس سال کے ٹاپ اسکورر بننے کے لئے 7 پلرز کو گراناہے۔کم سے کم ایک سنچری،3 ہاف سنچری اننگ درکار ہونگی۔اس میچ کے بعد اس سال کی 4 اننگز زیادہ سے زیادہ باقی ہونگی۔

جوئے روٹ نے جب آج میدان میں قدم رکھا تو کلینڈر ایئر 2021 میں ان کا اسکور1461 ہوگیا تھا۔80 اسکور کےاضافہ سے 1541 تک آگئے ہیں۔اس دوران سنگا کارا،مائیکل وان اور جیسٹن لینگر کو پیچھے چھوڑا۔ایک بار رکی پونٹنگ پیچھے ہوچکے ہیں،پھر روٹ کے نشانے پر ہیں۔ کل کب روٹ 4 اسکور اور کریں گے تو رکی پونٹنگ کے 2005 کے 1544 رنز،مزید 12 اسکور کریں گے تو بھارت کے سنیل گاواسکر کے 1979 کے بنائے گئے 1555 اور اس میں مزید 8 کے اضافے کے ساتھ سچن ٹنڈولکر کے 1562 اسکور سے آگے نکلیں گے۔

اس کا مطلب یہ ہوگا کہ انہیں کم سے کم 24 اسکور کرنے ہیں،اس سے ان کی آسٹریلیا میں پہلی ایشز سنچری بھی ہوگی۔اس کے بعد مائیکل کلارک 1595،گریم اسمتھ 1654،ویوین رچرڈز 1710 اور پھر ٹاپر محمد یوسف 1788 کے ساتھ ان کا اگلا ہدف اور چیلنج ہونگے۔

ٹیسٹ کرکٹ کی 72 ویں ایشز آج شروع،محمد یوسف کا کلینڈر ایئر ریکارڈ روٹ کے لئے چیلنج

جوئے روٹ کے پاس اس میچ کے بعد 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز باقی ہونگی۔انہیں محمد یوسف کا ریکارڈ توڑنے کے لئے اب بھی 247 اسکور درکار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *