| | | | |

ٹی 20 ریکارڈز،بابر اعظم نے آخری چانس پر ویرات کوہلی کودبوچ لیا،تیز ترین 3000 رنز میں ہم پلہ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ریکارڈز،بابر اعظم نے آخری چانس پر ویرات کوہلی کودبوچ لیا،تیز ترین 3000 رنز میں ہم پلہ۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم ویرات کوہلی کے ہم پلہ ہوگئے،پاکٹ میں موجود آخری چانس کو قیمتی بناگئے اور ٹی20 انٹرنیشنل میں 3000 رنز مکمل کرلئے۔وہ یہ  اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 5 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ان سے قبل روہت شرما،ویرات کوہلی،مارٹن گپٹل اور زمبابوے کے بیٹر شامل ہیں۔بابر اعظم نے  چھکا لگا کر کوہلی کا ریکارڈ برابر کیا۔وہ نمبر 1 بن گئے ،کیونکہ ان کا یہ 86 واں میچ تھا،جب کہ کوہلی نے 87 میچزکھیل کرکیا،البتہ اننگز دونوں کی 81،81 برابر ہیں۔

کرک اگین نیوز کی پی سی بی سے تصدیق،محمد حارث کا آج ڈیبیو

بابر اعظم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی 20 انٹرنیشنل میں  ہاف سنچری مکمل کی۔جب وہ  57 رنز پر پہنچے تو یہ ان کے 3000 ٹی 20 رنز مکمل ہونے کا ہندسہ تھے۔کافی دیر 51 پر کھیلتے رہے،پھر چھکا لگا کر یہ کام کیا۔انہوں نے 81 ویں اننگ میں یہ سنگ میل عبو کیا۔ویرات کوہلی  نے مارچ 2021 میں 3000 ٹی 20 رنز 81 اننگز میں مکمل کئے تھے۔

اس طرح ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات  کوہلی نے بھی 81 اننگز میں یہ کام کیا تھا لیکن ان کا 87 واں میچ تھا۔بابر اعظم نے ان سے 2 مکیچ کم لیکن برابر کی اننگز میں یہ کام کردیا ہے۔یوں اب یہ کھلاڑی اس فارمیٹ میں 3000 رنز مکمل کرنے والے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *