ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے عمران عثمانی
فخر زمان نے مسلسل دوسری سنچری جڑ دی،ملتان سٹیڈیم میں رنگ بکھر گئے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری نیشنل چیمپئنز کپ کے چوتھے میچ میں پاکستان گرینز کے اسٹار اوپنر فخر زمان نے پاکستان گولڈ کے خلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دوسری سنچری اسکور کر لی ہے۔ پاکستان گرینز کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے اور فخر زمان کی اس اننگز نے ٹیم کو انتہائی مضبوط پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔یہ بڑی بریکنگ نیوز ہے۔
چیمپینز کپ،تیسرے میچ کے ٹاس کے بعد روایت تبدیل
۔فخر زمان نے روایتی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے محض 83 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ ان کی اس دلکش اننگز میں 9 دلکش چوکے اور 4 فلک شگاف چھکے شامل تھے، جس نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ریکارڈز کی بھرمار:یہ فخر زمان کی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری سنچری ہے، جبکہ ان کے مجموعی کیریئر کی یہ 21 ویں لسٹ اے سنچری ہے۔ اس تاریخی اننگز کے ساتھ فخر زمان چیمپئنز کپ کی تاریخ میں مسلسل دو میچوں میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں، جس سے پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ریکارڈز میں ایک نیا باب شامل ہو گیا ہے۔اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیل جاری ہے اور پاکستان گرینز کے بلے باز فخر زمان کی اس شاندار سنچری کی بدولت پاکستان گولڈ کے خلاف ایک بڑا ہدف بورڈ پر سجانے کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔
اس وقت 27 ویں اوور کا کھیل چل رہا تھا اور ایک وکٹ پر 174 سکور تھا فخر زمان 105 پر ہیں
