افغانستان سے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا،راشدخان 7 سال میں پہلی بار بگ بیش سے دستبردار
سڈنی،کرک اگین رپورٹ
افغانستان سے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا،راشدخان 7 سال میں پہلی بار بگ بیش سے دستبردار،افغانستان کے آل راؤنڈر راشد خان 7 سال بعد پہلی بار بگ بیش کھیلنے نہیں جارہے ہیں۔ کمر کی انجری میں مبتلا ہونے کے بعد بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے لیے نہیں جائیں گے،سرجری کرانی پڑی ہے۔
اسٹرائیکرز نے ایک بیان میں کہا کہ راشد کمر کی چوٹ کی وجہ سے آنے والے ایڈشن سے دستبردار ہو گئے ہیں جس کے لیے ایک معمولی آپریشن کی ضرورت ہے۔
اسٹرائیکرز کے کرکٹ کے جنرل منیجر ٹم نیلسن نے کہا کہ راشد اسٹرائیکرز کا ایک پیارا رکن اور مداحوں کا پسندیدہ ہے جو سات سال سے ہمارے ساتھ ہے، اس لیے اس موسم گرما میں ان کی بہت کمی محسوس کی جائے گی۔