| | | | |

پاکستان کیخلاف 4 روزہ میچ،آسٹریلیا کی پرائم منسٹرالیون میں تگڑے کھلاڑی اتاردیئے گئے

کینبرا،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کیخلاف 4 روزہ میچ،آسٹریلیا کی پرائم منسٹرالیون میں تگڑے کھلاڑی اتاردیئے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ پریکٹس میچ کیلئے تگڑی ٹیم کااعلان کیا ہے۔کیمرون گرین کھیلیں گے،اس بنیاد پر ان کی واپسی ہوگی،اسی طرح آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر کی جگہ پرکرنے کیلئے 3 کھلاڑیوں کو ڈالاگیا ہے،جن میں سے ایک ٹیسٹ اسکواڈ میں آئے گا۔

افغانستان سے آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا،راشدخان 7 سال میں پہلی بار بگ بیش سے دستبردار

کیمرون گرین کو ٹیسٹ میں واپسی کے لیے  موقع ملے گا جب کہ آسٹریلیا ک ٹیسٹ اوپننگ اسپاٹ کے لیے تین طرفہ آڈیشن مارکس ہیرس، میٹ رینشا اور کیمرون بینکرافٹ کے درمیان مقابلہ  ہونے والا ہے۔ مضبوط پرائم منسٹر الیون اگلے ماہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کینبرا میں چار روزہ ٹور میچ میں پاکستان کا مقابلہ کرے گی۔سلیکٹرز نے 6 دسمبر کو مانوکا اوول میں شروع ہونے والے میچ کے لیے اہم ٹیسٹ تجربہ رکھنے والی آسٹریلیا اے الیون کو مؤثر طریقے سے  سلیکٹ کیا ہے۔  ٹوڈ مرفی اور فرینج ٹیسٹ سیمر مائیکل نیسر کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جس کی قیادت جنوبی آسٹریلیا کے نیتھن کریں گے۔

پرائم منسٹر الیون

نیتھن میک سوینی (کپتان)، کیمرون بینکرافٹ، کیمرون گرین، مارکس ہیرس، نیتھن میک اینڈریو، ٹوڈ مرفی، مائیکل نیسر، جمی پیئرسن، میتھیو رینشا، مارک سٹیکیٹی، بیو ویبسٹر۔

پاکستان دورہ آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گا۔سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *