| | | | |

میتھیو ہیڈن پھر پاکستان سے جڑگئے،اس بار کون سا روپ

لاہور،کرک اگین رپورٹ

File photo

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جزوقتی کوچنگ کرنے والے آسٹریلیا کے سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن پھر پاکستان سے جڑرہے ہیں،اس بار ان کا رول کیا ہوگا۔اس سے قبل یہ واضح ہوتا چلے کہ میتھیو ہیڈن نے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کے لئے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائی تھی۔مختصر سے وقت کے لئے پاکستانی کیمپ سے جڑنے کے بعد ایسا لگا تھا کہ وہ قومی ٹیم کےفین ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،مجموعی میچز کا ریکارڈ،ہوم اور نیوٹرل سیریز کا احوال

اب پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز کا وقت قریب آرہا ہے۔4 مارچ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز میں اب 2 ہفتے ہی باقی بچے ہیں۔اس کے لئے کمنٹری پینل کے فائنل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

سوشل میڈیا سے انتہائی مصدقہ ذرائع  نے دعویٰ کیا ہے کہ کمنٹری پینل میں میتھیو ہیڈن شامل ہوگئے ہیں،اس طرح ماضی کے کھلاڑی میتھیو ہیڈن بھی اس بار اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان میں موجود ہونگے۔

پاک آسٹریلیا سیریز کے کمنٹری پینل میں مائیک ہیسمین،رابرٹ کی کے ساتھ وسیم اکرم،وقار یونس،بازید خان اور عروج ممتاز ہونگے۔

آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔1998 کے بعد یہاں کینگروز پہلی بار کوئی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم 27فروری کو پاکستان کے لئے روانہ ہورہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *