| | | | |

پی ایس ایل 7،ملتان کی 9 ویں ریکارڈ فتح،اسلام آباد ہارکر بھی ٹکٹ لے گیا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان سپر لیگ 7 کے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرادیا ہے،اس طرح اس نےا یونٹ میں 10 میں سے 9 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اس نے 6 وکٹ سے اپنی جیت رقم کی۔

پی ایس ایل 7،کراچی جیتا ہوا میچ ہارگیا،کوئٹہ کو کیا ملا

پی ایس ایل 7 میں اسلام آباد دوسرے کم ترین اسکور105 رک گئی۔اس کی 7 وکٹیں گری تھیں۔جواب میں ملتان سلطانز نےشروع میں جلد وکٹیں گنوادی تھیں لیکن محمد رضوان کی وکٹ پر موجودگی اور کم اسکور جیت کی ضمانت تھا۔اس کے ساتھ ہی اب 4 ٹیموں کی مہم اپنے اختتام کو پہنچی ہے۔

رضوان نے شاندار51ور ڈیوڈ ویلی نے 28نزبنائے۔

ملتان سلطانز نے 16 بالیں قبل 6 وکٹ سے فتح اپنے نام کی۔

کراچی کنگز 10 میں سے 9 ناکامیوں کے ساتھ  بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرکے باہر ہوئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 فتوحات لے سکی،اسلام آباد کی بھی 4 ہی رہی ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ میں بہتری کی وجہ سے نمبر 4 ٹیم کے طور پر اس کی اگلے مرحلے میں انٹری ہوئی ہے۔

پی ایس ایل 7،مسلسل شکستوں کے بعد اسلام آباد کہاں،کوئٹہ کا کوئی چانس،ممکنہ لائن اپ

ملتان سلطانز،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔کرک اگین نے 24 گھنٹے قبل ہی حتمی لائن اپ دے دی تھی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ایونٹ میں چارچار کامیابیوں کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پوائنٹس کی تعداد آٹھ آٹھ ہے تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

فاتح ٹیم نے 106 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی دوسری گیند پر حاصل کرلیا۔ لو اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نصف سنچری اسکور کرکے نمایاں رہے۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ابتدائی تین وکٹیں محض 18 کے مجموعی اسکور پر گر یں۔ تینوں بیٹرز، شان مسعود(4)، عامر عظمت (4) اور خوشدل شاہ (2) کو لیام ڈاسن نے پویلین کی راہ دکھائی۔چوتھی وکٹ کے لیے ٹم ڈیوڈ نے اوپنر محمد رضوان کے ہمراہ 25 رنز کی شراکت قائم کی تاہم وہ بھی 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

ان کے بعد کپتان محمد رضوان نے ڈیوڈ ویلے کے ہمراہ 68 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کو فتح دلادی۔ محمد رضوان ایک چھکے اور دو چوکوں کی بدولت 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ڈیوڈ ویلے 28 اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔

لیام ڈاسن نے تین اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر105 رنز بنائے تھے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے چھ بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔

ڈبل فگرز میں داخل ہونے والے تین بیٹرز میں موسیٰ خان نے ناٹ آؤٹ 26رنز بنائے۔ لیام ڈاسن 22 اور ناصر نواز 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عمران طاہر اور آصف آفریدی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ویلے اور شاہنواز دھانی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *