| | | | |

پی ایس ایل 7،مسلسل شکستوں کے بعد اسلام آباد کہاں،کوئٹہ کا کوئی چانس،ممکنہ لائن اپ

کرک اگین خصوصی رپورٹ

اہم سوال یہ ہے کہ کوئٹہ نے اگر پی ایس ایل فائنل 4 میں جگہ بنانی ہے تو وہ کتنے مارجن سے جیتے اور اسلام آباد کتنی بڑی شکست سے دوچار ہو،اس کا بھی ذکر ہوگا۔

پی ایس ایل7 میں تمام ٹیموں کے 9 میچز مکمل ہوئے۔اس طرح اب ہر ٹیم نے ایک ایک میچ کھیلنا ہے اور سب کی ابتدائی مہم تمام ہوجائے گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز،20 فروری

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،20 فروری

لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی،21 فروری

ان 3 میچزکے بعد ٹیموں کی پوزیشن مزید واضح ہوجائے گی۔

ہفتہ کو لاہور قلندرز کی جیت کے بعد اس کی دوسری پوزیشن یوں کنفرم ہوگئی ہے کہ اس کے 12 پوائنٹس ہیں،اگر چہ پشاور زلمی کے بھی اس وقت 10 پوائٹس ہیں۔اس کا اتفاق سے آخری میچ لاہور قلندرز سے ہی ہے،وہ زلمی جیت بھی جائےتو اس کے پوائنٹس بھی 12 ہوجائیں گے لیکن نیٹ رن ریٹ اس کا اتنا خراب ہے کہ وہ لاہور سے نیچے ہی رہیں گے۔

پی ایس ایل 7 پر تارگرپڑی،کافی دیر کے لئے میچ معطل

اسلام آباد کے اس وقت 9 میچز کے بعد 8 پوائنٹس ہیں۔اس کا آخری میچ اتفاق سے کل  شام ملتان سے ہے۔یہ میچ کتنا اہم ہوگا،اس کا فیصلہ کل کا پہلا میچ کرے گا جو کوئٹہ اورکراچی کے مابین ہوگا۔کوئٹہ نے اگر کراچی کو ہرادیا تو پھر اس کے بھی اسلام آباد کے ساتھ 8 پوائنٹس ہوجائیں گے۔کوئٹہ کا نیٹ رن ریٹ بہت خراب ہے،اس لئے شام کو اسلام آباد کو علم ہوگا کہ کتنے مارجن سے ہارکر بھی وہ چوتھی پوزیشن کے ساتھ محفوظ ہونگے،میچ جیتنے کی صورت میں تو کوئی فکر ہی نہ ہوگی۔کوئٹہ کے پاس ایک ہی چانس ہوگا کہ وہ پی ایس ایل ہسٹری کی سب سے بڑی جیت رقم کرے اور پھر اسلام آباد کی سب سے بڑی شکست کا انتظار کرے جو قریب ناممکنات میں سے ہوگا۔ویسے ہفتہ کو قلندرز کی اچھے مارجن سے جیت نے کوئٹہ کی امیدیں روشن کی ہیں۔

اس تجزیہ کے بعد پی ایس ایل 7 کی ممکنہ پلے آف یوں بنتی ہے۔

نمبر ایک ،ملتان سلطانز

نمبر2،لاہور قلندرز

نمبر 3،پشاور زلمی

نمبر4،اسلام آباد یونائیٹڈ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ممکنہ معجزاتی پرفارمنس بھی اور مدد بھی درکار ہوگی۔کوئٹہ نے لاہور کی فتح کے بعد ٹویٹ کیا ہے کہ روشنی پیدا ہوئی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ وہ بھی اس بات کو جانتے ہیں۔

کوئٹہکے لئے ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اپنے میچ میں کراچی کنگز کو بڑے مارجن سے ہرائے،پھر یہ دعائیں کرے کہ اسلام آباد اپنا آخری میچ بھی بڑے مارجن سے ہارے۔اس وقت اسلام آباد کا نیٹ رن ریٹ 0.101 ہے ،کوئٹہ کا منفی 0.917 ہے۔ایک محتاط اندازے کے مطابق کوئٹہ کو 90 رنز کے مارجن سے جیتنا ہوگا،اسلام آباد کو شام کو اتنے ہی مارجن سے ہارنا ہوگا،اسی مناسبت سے دونوں کی اس سے بڑی فتح اور شکست کے مارجن کو کم کرکے نتیجہ نکالا جاسکتا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *