| | | | | |

پی ایس ایل 7،کراچی جیتا ہوا میچ ہارگیا،کوئٹہ کو کیا ملا

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

 

 

کراچی ہارا تو کوئٹہ پر اندھیرا جالا۔پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کو 9ویں شکست۔اس طرح کنگز ٹیم کو آخری میچ میں شکست ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی پی ایس ایل 7 کے پلے آف کی لائن اپ قریب مکمل ہوگئی ہے۔کراچی نے باہر ہوتے ہوئے اپنے ساتھ  کوئٹہ کو بھی باہر کا راستہ دکھادیا ہے۔اس لئے کہ یہ فتح شاید زیادہ تر مفید نہ بنے۔

ایک مبہم سی امید باقی تھی کہ کوئٹہ ٹیم بڑے مارجن سے جیتے اور ساتھ میں اسلام آباد ہارے تو راستہ نکل سکتا تھا لیکن اب اسلام آباد کوراستہ مل گیاہے،وہ اپنے آخری میچ میں  ہارے بھی تو  بھی ان  کی سیٹ پکی رہے گی۔اس لئے کہ 130 رنز سے شکست مشکل ہوگی۔

ملتان سلطانز کے ساتھ لاہو قلندرز،پشاور زلمی اور اسلام آبد نے کوالیفائی کیا ہے۔

کراچی کنگز دھڑام سے نیچے۔1 میچ کی چاندنی کے بعد پھر شکست۔پی ایس ایل 7 کے آخری میچ میں کوئٹہ سے عجب شکست۔ایک موقع پر جیت قریب تھی۔پھر خود ہی دور ہوگئے۔کوئٹہ کی ٹیم جیت تو گئی لیکن کم مارجن کی جیت کام نہیں أئے گی

,کویٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔جیسن رائے کی 82 کی اننگ بھی بڑی آکسیجن نہ دے سکی۔اس کی اننگ 4 وکٹ پر 166 رنز تک محدود رہی۔
جواب میں کراچی کنگز نے 11 ویں اوور تک 87 اسکور کا اچھا آغاز لیا۔اس موقع پر ان کا غلبہ تھا لیکن بابر اعظم کے 36 اور جوئے کلارک کے 52 پر آؤٹ ہوتے ہی وکٹیں گرنے لگیں۔ساتھ میں رن ریٹ بھی بڑھتا گیا۔آخری 18 بالز پر 41 اسکور مشکل ہوگئےتھے۔پھر 18 ویں اوور میں 5ویں وکٹ گرتے ہی اسکور رک گیا۔12 بالز پر 38 اسکور اور مشکل تھے۔کوئٹہ23 رنز سے جیتا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے اٹھائیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 23 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی کی امیدیں لگالی ہیں۔

ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے بعد پلے آف مرحلےمیں رسائی حاصل کرنے والی تیسری ٹیم پشاو زلمی کی ہے جو 10 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد آٹھ آٹھ ہے۔

167 رنز کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز ہی بناسکی ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خرم شہزاد نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں انگلش کرکٹر جوکلارک نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ ذمہ دارنہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔ جوکلارک نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 52 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے تاہم اس کے بعد کراچی کنگز کا کوئی بھی بیٹر زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔شرجیل خان 16، قاسم اکرم 9، روحیل نذیر 8، عماد وسیم 11 ، لوئس گریگری ایک اور ٹام لیمنبے صفر پر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کو آخری 12 گیندوں پر جیت کے لیے 37 رنز درکار تھے کہ خرم شہزاد نے دوسری گیند پر چھکا لگنے کے باوجود اوور کی آخری دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرکے میچ کو دلچسپ بنادیا۔اس دوران عماد وسیم کا ایک کیچ ڈراپ ہوا جبکہ ایک مرتبہ وہ نوبال پر کیچ دے بیٹھے تھے۔

خرم شہزاد نے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیسن رائے کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے اوپنر نے 64 گیندوں پر11 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

جیمز ونس نے 29، ول سمیڈ نے 10 اور عمر اکمل نے 2 رنز اسکور کیےتھے۔ افتخار احمد اور حسان خان بالترتیب 21 اور 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

لوئس گریگری، عماد وسیم، میر حمزہ اور عثمان شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *