| | | |

ایک اور ملک کے سفیر رمیز راجہ کے پاس پہنچ گئے

لاہور،کرک اگین رپورٹ

ایک اور ملک کے سفیر رمیز راجہ کے پاس پہنچ گئے۔نیدرلینڈ کے ہائی کمشنر پی سی بی ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ سے ملاقات کی۔اب یہ بھی کمال ہوگیا ہے کہ نیدر لینڈ جیسے کمزور کرکٹ ممالک بھی وہی لائن اختیار کررہے ہیں جو انگلینڈ کے ہائی کمشنر نے کیا تھا۔وہ یوں سمجھ میں آتا ہے کہ انگلینڈ نے 17 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔یہاں تو پاکستان کرکٹ ٹیم نے اگلےماہ ہالینڈ  میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلنی ہے۔

پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر ووٹر پلمپ نے لاہور میں پاکستان کرکٹ ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے ملاقات کی۔ پاکستان اپنی پہلی دو طرفہ ون ڈے سیریز آئندہ ماہ ہالینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

بھارت تیسری پوزیشن سے محروم ،پاکستان قابض

یہ میچز  16 اگست،18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے اس ملاقات کی فوٹیج تو جاری کی ہیں لیکن تفصیلات بیان نہیں کی ہیں۔

گزشتہ ماہ انگلینڈ کے ایمیسڈر کرسچن ٹرنر نے پی سی سی بی کا دورہ کیا تھا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *