سڈنی۔کرک اگین رپورٹ ۔
عثمان خواجہ کے الزامات،پیٹ کمنز نے خاموشی توڑ دی۔کرکٹ بریکنگ نیوز اور کرکٹ کی تازہ ترین خبر ہے کہ آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی ہے کہ وہ جمعہ کو سڈنی میں میڈیا کے سامنے 2018 کے بدنامِ زمانہ سینڈ پیپر گیٹ واقعے سے متعلق عثمان خواجہ کے الزامات کی طویل فہرست پر بات کریں گے۔
جمعرات کی صبح اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جاری کردہ ایک بیان میں کمنز نے کہا کہ وہ ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ عثمان خواجہ کی کتاب اور حالیہ انٹرویوز میں لگائے گئے ان دعووں کا مناسب جواب دینے کا موقع چاہتے ہیں، جن میں کہا گیا تھا کہ 2018 کی سیریز میں شامل جنوبی افریقہ کے دورے پر موجود ہر شخص کو بال ٹیمپرنگ کا پہلے سے علم تھا۔
کمنز نے لکھا میں کل صبح بلیوز شیلڈ میچ سے قبل کرکٹ سینٹرل میں ٹریننگ کروں گا۔ صبح ساڑھے نو بجے اس ہفتے پیش آنے والے واقعات پر تمام میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خوشی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا، میں نے عثمان خواجہ کے الزامات کی طویل فہرست اور اس معاملے کی سنگینی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کچھ وقت لیا ہے تاکہ میں ایک مناسب جواب دے سکوں۔
ان سے قبل ڈیوڈ وارنر عثمان خواجہ کے الزامات کی تصدیق کر چکے ہیں جبکہ پیٹ کمنز کے ساتھی پیسر مچل سٹارک الزامات کو جھوٹا قرار دے چکا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا اور میڈیا کا ایک بڑا حصہ بھی شاید اسے قومی مسئلہ سمجھتا ہے ۔اس لیے وہ بھی اس پر زیادہ بات نہیں چاہتا اور کوئی نئی بات نہیں چاہتا ۔
