| | | | | |

بنگلہ دیشی کرکٹرز پاگل پن کے قریب٫نیوزی لینڈ کا دورہ چھوڑنے کی دھمکی٫پی سی بی کے لیئے سبق

 

ڈھاکا٫کرائسٹ چرچ:کرک اگین رپورٹ

File photo

 

بات کرنے سے قیامت نہیں آجاتی۔بس فرق بات کرنے اور عزت کروانے کا ہے۔بنگلہ دیشی کرکٹرز نے نیوزی لینڈ میں قید بامشقت دیکھتے ہوئے دورے کے بائیکاٹ کی دھمکی دے ڈالی ہے۔ساتھ میں ان کا بورڈ بھی بیک پر آگیا ہے۔اب 21 دسمبر کو 3 ممکنہ آپشنز سامنے آئیں گے۔اس پر بات کرنے سے قبل پہلے واقعہ کا تذکرہ٫پھر پی سی بی کی نالائقی کا ذکر کرتے ہیں۔

پاکستان کے بعد اب بنگلہ دیش،نیوزی لینڈ نے پریکٹس سے روک کرپھر کمروں میں بند کردیا،سزا کا اعلان
بنگلہ دیشی کرکٹرز نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں۔کرک اگین نے جیسا کہ کل رپورٹ کیا تھا کہ سپن بائولنگ کوچ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر پوری ٹیم کو لاک اپ کردیا گیا ہے۔ایسا دوسری بار ہوا۔اب 21دسمبر تک قرنطینہ بڑھا دیا گیا ہے۔ساتھ میں 8 کرکٹرز الگ سےقید میں ہیں۔

ہفتہ کو بنگلہ دیشی کرکٹرز نے اپنے بورڈ کو دورہ ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔صاف الفاظ میں بتایا ہے کہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تباہ حال ہیں۔کیوی منسٹری نے اگر کوئی اور ایڈونچرز کیا تو وہ نہیں کھیل سکیں گے۔واپسی کو ترجیح دیں گے۔

اس کی تصدیق بنگلہ دیش بورڈ کے صدر نظم الحسن نے کردی ہے۔کہتے ہیں کہ ہم نے کیوی بورڈ حکام کو پوری صورتحال بتادی ہے۔21 دسمبر کو اگر قرنطینہ ختم نہ کیا گیا تو پھر دورے کی منسوخی کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔دورے کے شیڈول میں غیر معمولی تاخیر بھی نقصان دہ ہوگی۔بی پی ایل ہونی ہے۔ایک سنٹر میں دونوں میچز کی منتقلی بہترین آپشن ہوگی۔میچز میں 3 سے 4 روز کی تاخیر سے اگلے وقت کو کور کرنا ضروری ہے ۔تمام آپشن ٹیبل پر ہیں۔21 دسمبر کو فیصلہ کریں گے

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ میچ نئے سال کے اولین دن سے شروع ہوگا۔

یہ واقعہ کرکٹ گینز کو گزشتہ سال کے ایسے ہی ایام کی یاد کرواگیا ہے۔پاکستانی ٹیم کے ساتھ بھی یہی کچھ کیا گیا تھا اور پلیئرز نے بائیکاٹ کی۔ دھمکی دی تھی۔اس وقت کےپی سی بی حکام نے الٹا اپنے کرکٹرزکو ڈانٹ پلائی تھی اور انہیں کھیلنے پر مجبور کیا تھا۔اس کے برعکس بنگلہ دیش نے نہ صرف دورے کو چھوڑنے کی دھمکی دی ۔ساتھ میں اپنے پلیئرز کو سپورٹ کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *