| | | | | |

کپتانی چھوڑنےکادبائوہے،بابر اعظم نے لب کھول دیئے،پی سی بی کو سخت جواب،کیا ہونے والا

کولکتہ،کرک اگین اسپیشل رپورٹ

کپتانی چھوڑنےکادبائوہے،بابر اعظم نے لب کھول دیئے،پی سی بی کو سخت جواب،کیا ہونے والا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کٹھ پتلی پی سی بی حکمرانوں سے ٹکر لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا ٓپاکستان اپنا آخری میچ کل انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔اس کے بعد 99.99 فیصد واپسی ہے،سیمی فائنل کا امکان نہ ہونے کے برابر بلکہ ناممکن سا ہے۔

ایسے میں ایشیا کپ فائنل نہ کھیلنے اور ورلڈکپ سیمی فائنل تک نہ جانے والے پاکستانی کپتان پرشدید دبائو ہے۔کرک اگین پہلے بھی نیوز بریک کرچکا تھا کہ بابر اعظم پر ساتھی پلیئرزاور دائیں بائیں سے کپتانی چھوڑنےکا دبائو بڑھایا جارہاہے۔چاروں جانب سے پریشر ہے،پی سی بی سے بھی خلائی دبائو موجود ہے،اس کے باوجود سخت ماحول اور سخت تنائو میں بابر اعظم کپتانی کررہے ہیں۔

نجم سیٹھی آئے،کھلی کوشش کی،ٹیم کے اندر سے شدید دبائو آیا۔عوامی پریشر پر کچھ نہ کرسکے۔اب ذکا اشرف آئے۔ورلڈکپ کی وجہ سے فوری کچھ نہ کرسکے تو پی سی بی نےا یسے اقدامات دوران ورلڈکپ کئے کہ صاف لگتا تھا کہ کپتان اور ٹیم پر دبائو بڑھایا جارہاہے۔کٹا اب کھل چکا ہے۔

بریکنگ نیوز،سری لنکا کرکٹ رکنیت معطل،ہرقسم کی پابندی،آئی سی سی اعلان،پاکستان کانمبر ساتھ لگ گیا

اب بھارت سے تازہ ترین اطلاعات ہیں۔معتبر ترین صحافی نے کہا ہے کہ  کپتان بابراعظم نے پی سی بی کے خاص لوگوں کے کانوں میں بات ڈال دی۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ وہ خود کپتانی نہیں چھوڑیں گے بورڈ اگر ہٹائے گا تو ہٹ جائیں گے۔ ان پر کپتانی سے ہٹانے کا دبائو ڈالا جارہا ہے لیکن بابر بھی بضد ہیں کہ وہ کپتانی نہیں چھوڑیں گے۔

اہم بات یہ ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی  کا ہاتھ کٹا ہے،اس کے پاس اب نئے نوٹیفکیشن  کے بعد تقرری کا  کوئی اختیار نہیں ہے،معاملہ یوں بابر اعظم کے حق میں چلاگیا ہے۔

بابر اعظم کو ہٹانے کا 90 والا پلان تیار،کپتان ٹریپ میں آنے والے یا نہیں

کرک اگین نے چند گھنٹے قبل ہی لکھا تھا کہ بابر اعظم خود سے مستعفی ہرگز نہ ہوں۔کپتان نے فیصلہ کرلیا ہے۔چیف سلیکٹرانضمام الحق بھی ایک مسئلہ کی وجہ سے جذباتی ہوئے تھے،ورنہ اب وہ بھی موجود ہوتے۔

بھارت سے کرک اگین ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے اپنی فیملی،ساتھی کھلاڑی محمد رضوان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے بھی اس موضوع پر بات کی ہے۔ہرجانب سے فیڈبیک لینے کے بعد انہوں نے کلیئر سٹینڈ لے لیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *