| | | | | |

ورلڈکپ،نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں پاکستان کے 2 بڑے بلنڈرز،حماقت یاپلان

 

کرک اگین رپورٹ

ورلڈکپ،نیوزی لینڈ کے اہم میچ میں پاکستان کے 2 بڑے بلنڈرز،حماقت یاپلان۔پاکستانی ٹیم منیجمنٹ 2 سنگین غلطیاں کرگئی ہے،جیسا کہ ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کل پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم ایک تبدیلی کرسکتے ہیں لیکن کل بتائیں گے،شام تک یہ خبریں عام تھیں کہ پاکستان 4 پیسرز کے ساتھ جارہا ہے اور پھر آج صبح کنفرم ہوگیا۔مکی آرتھر اینڈ کمپنی کو حسن علی ملے۔نتیجہ میں شاہین،حارث،وسیم جونیئر اور حسن علی ہمارا اٹیک بن گئے۔ٹیم سے ریگولر یا سپیشلسٹ اسپنر کابوریا بستر گول کردیا گیا۔پارٹ ٹائمرز سلمان علی آغا اور افتخار احمد کو کھلایا گیا۔

پاکستان کے خلاف اہم میچ،کین ولیمسن کا فیصلہ ہوگیا

پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے6 میچز کے بعد جاکر پہلی بار ٹاس جیتا تھا،اوور آل ورلڈکپ باہمی مقابلوں کا یہ دسواں میچ ہے۔پاکستان صرف تیسری بارٹاس جیتا تھا لیکن آپ یہ دیکھیں کہ بارش کے خوف سے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ ہوگیا۔ابتدائی 5 اوورز سے ہی کلیئر ہوگیا تھا کہ شاہین،ھسن لائن ولینتھ پر بالز نہیں کررہے۔کپتان کو اپنے 4 پیسرز کھلاکر اننگ کے صرف چھٹے اوور میں پارٹ ٹائمر اسپنت افتخار لانا پڑا۔اس کے بعد کہانی ہے جو جاری ہے۔

ورلڈکپ 2023،پاکستان نیوزی لینڈ کاٹاس،کیوی ٹیم اسپنر،گرین کیپس پیسر لے آئے،کھلاتضاد

اب پاکستانی ٹیم منیجمنٹ 25 اوورز کے بعد ریورس سوئنگ کی توقع کررہی ہے۔مطلب ورلڈکپ کا ڈوآر ڈائی میچ اندازوں اور فرض کردہ باتوں پر کھیلا جارہا ہے۔کل سے کرک اگین نے کنفرم نیوز بریک کی تھی کہ کین ولیمسن کو کھلانے کا فیصلہ ہوچکا۔اعلان آج ہوگا لیکن مجال ہے کہ کہ اس کی تیاری کی گئی ہو۔

اب 30 اوورزکے کھیل میں میچ پاکستان کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔نیوزی لینڈ ان حالات میں 400 کے قریب اسکور بناسکتا ہے۔پاکستان جتنا بھی ریورس کرے ،نیوزی لینڈ کو 300 سے اوپر جانے سے شاید ہی روک سکے۔دوسری اننگ میں بارش کے ہونے کے بعد اگر  اوورز کٹے  اور میچ کم اوورز کا ہوا تو شاید کچھ مقابلہ ہوسکے۔جاری حالات میں نیٹ رن ریٹ کی بہتری تو چھوڑیں۔جیت بھی مشکل لگ رہی ہے۔

ورلڈکپ کے آج 2 میچز،4 نتائج متوقع،ایک مشترکہ نتیجہ 4 ٹیموں کا بوریا بستر گول کرےگا

نیوزیلینڈ نے چھکا لگا کر 29 اوورز میں ایک وکٹ پر 200 اسکور بنالئے ہیں۔پاکستانی ٹیم سے 2 بلنڈرز ہوئے ہیں،جیسے جیسے میچ بڑھے گا اندازا ہوجائے گا کہ یہ بلنڈرز تھے تو کیوں ہوئے،یہ جہالت تھی تو کیسے ہوئی اور اگر یہ پلان تھا تو اس کے ڈائریکٹرز کون تھے اور کن مقاصد کیلئے یہ سب کروایا۔میچ کے اختتام تک سب کلیئر ہوگا۔31 ویں اوور کا کھیل جاری ہے۔کین ولیمسن 77 اور راچن رویندرا 88 پر موجود ہیں۔نیوزی لینڈ ایک وکٹ پر217 کرچکا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی میچ سے قبل آنکھ مچولی،پچ کا دھوکا،4 پیسرز کی باتیں،سرپرائز باقی

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *