| | | | | | |

ایک کے بعد ایک ان فٹ،ورلڈ ٹی 20 سے بھی باہر،دوسرا بھی خطرے میں

 

 

دبئی،کرک اگین رپورٹ

 

یہ ہیں نتائج کہ لیگ پر لیگ ۔انٹرنیشنل کرکٹ متاثر،پلیئرز بھی بستر پر پڑنے لگے۔اسی ایشیا کپ کو لے لیں۔ایک ٹیم کا ایک ان فٹ ہوتا ہے تو دوسری انتظار میں ہوتی ہے کہ وہ بھی اپنا دکھ سنائے۔

تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ بھارتی پیسر آویز خان بھی بیمار پڑ گئے۔

کل پاکستان کے خلاف شاید نہ کھیل سکیں۔2 دن سے بخار میں تپ رہے ہیں۔ان سے قبل پاکستان کے پیسر شاہ نواز دھانی کے ان فٹ ہونے کی خبر گرم ہوئی۔وہ بھی قریب ایشیا کپ سے باہر ہیں۔

کہانی بھارتی پیسر جسپریت بمراہ سے شروع ہوئی۔وہ ایونٹ سے باہر ہوئے۔پاکستان نے دھماکا کیا کہ شاہین آفریدی بھی ایشیا کپ سے آئوٹ ہونگے۔پھر ایک اور پیسر وسیم جونیئر ان فٹ ہوئے۔پھر بھارت کے رویندرا جدیجا ان فٹ ہوکر باہر ہوئے۔آج دھانی اور اویش خان کی نیوز بریک ہوئی ہیں۔

اب ایک اور خطرہ چل رہا ہے۔بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجا کی انجری اتنی سنگین ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔اب شاہین شاہ آفریدی کے حوالہ سے ڈر ہے کہ کہیں ان کی بھی ایسی نیوز بریکنگ نیوز نہ بن جائے۔

ایشیا کپ 4 سال بعد ہورہا ہے۔جب پلیئرز پورا سال کھیلیں گے تو یہی کچھ ہوگا۔پھر میگا ایونٹ کی پروا بھی کسے ہوگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *