| | | | | | | |

بھارت آخری میچ کا فاتح،ورلڈ ٹی 20 ٹرافی سے دور ہوگیا

دبئی،اکرک اگین رپورٹ

Image by Twitter

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کےسپر 12 کے آخری میچ کا فاتح بھارت رہا،اس نے نمیبیا کو 9 وکٹ سے شکست دے دی،یہ گروپ 2 کا بھی آخری شو تھا۔گروپ 1 کے میچز تو پہلے ہی ختم ہوچکے ہیں۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،ایسوسی ایٹ ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے 8 وکٹ پر 132 اسکور کرنے میں کامیاب رہی۔ایک بار پھر مرکزی کردار ڈیوڈ ویزا تھے۔انہوں نے سب سے زیادہ 26 اسکور کئے۔ایشون اور جدیجا نے 3،3 آئوٹ کئے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا،وفد اگلے ماہ آئے گا

بلیو کیپس نے  ہدف 16 ویں اوور میں  صرف ایک وکٹ پر پورا کرلیا۔کے ایل راہول 54 پر ناقابل شکست آئے۔روہت شرما 56 رنزبناکر آئوٹ ہوبنے والے واحد بیٹر تھے۔

گروپ 2 میں بھارت نے یہ میچ 9 وکٹ سے جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم ختم کی ہے۔پاکستان نے 10 پوائنٹس کے ساتھ بطور ٹاپ اور نیوزی لینڈ نے 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسری ٹیم کے طور پر سیمی فائنل  میں جگہ بنائی ہے۔

بھارت کا یہ 150 واں ٹی 20ا نٹر نیشنل میچ تھا اور 95 ویں کامیابی تھی۔ویرات کوہلی بھارت کے ٹی 20 کپتان کے طور پر آخری میچ میں قیادت کر رہے تھے۔آج کے بعد وہ اس فارمیٹ میں مزید کپتانی نہیں کریں گے۔اسی طرح ہیڈ کوچ روی شاستری کا رول بھی تمام ہوگیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *