| | | | | | | | | |

بڑا کمنٹیٹر ریٹائر،پاک بھارت میچ کی ٹکٹوں کی تاریخ آگئی،آج ٹی 20،کرکٹ رائونڈ اپ

کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ

بھارتی کرکٹ بورڈ  نے اپنے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو جنوبی افریقا ٹی 20 لیگ میں بطور مینٹور خدمات سرانجام دہنے سے روک دیا ہے،ساتھ میں کہا ہے کہ ایسی صورت میں پھر وہ بھارتی بورڈ کے لئے مینٹور کی خدمات سرانجام نہیں دے سکیں گے۔بھارتی بورڈ نے اگلے سال کے شروع میں شیڈول ٹی 20 لیگ کے لئے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو اجازت دینے سے انکارکیا ہے۔

آسٹریلیا کے لیجنڈری کھلاڑی اور کمنٹیٹر این چیپل نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں کمنٹری بکس سے بھی ریٹائرمنٹ لے لوں، کرکٹ فینز ایک اور کمنٹری سے محروم ہوگئے ہیں۔چیپل کا 45 سالہ کمنٹری  کیریئر ہے جو اپنے خاتمہ کی جب ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے ہرارے پہنچ گئی ہے،میچزکا آغاز 18 اگست سے ہوگا۔زمبابوے کے خلاف یہ سیریز ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

لیجنڈز لیگ سے پاکستانی کھلاڑی باہر

ادھر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو آج پھر نیوزی لینڈ کے چیلنج کا سامنا ہے۔3 ٹی 20 میچزکی سیریز کا آخری میچ آج رات  کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔کیویز سیریز پہلے ہی جیت چکے ہیں۔میزبان ٹیم وائٹ واش سے بچنے کے چیلنج کے لئے پریشان ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ عاقب جاوید کہتے ہیں کہ ایشیا کپ میں بھارت کو پاکستان پر برتری ہے،اس کی جہاں اور بہت سی وجوہ ہیں،وہاں ایک وجہ یہ ہے کہ پاکستان کے پاس ہرڈک پانڈیا جیسا آل رائونڈر نہیں ہے۔گرین کیپس کو اس پر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔

چاند کو شاید اور بھی رفعت کی تمنا تھی۔۔بابر اعظم کا تاریخی پیغام

نیوزی لینڈ کے پیسر  میٹ ہنری ان فٹ ہونے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے دورے سے باہر ہوگئے ہیں،پیسر ٹی 20 میچ اور ایک روزہ سیریز سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔بلیک کیپس نے بین سیئرز کو ان کے متبادل کے طور پر بلالیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے بگ میچ کی ٹکٹیں کب فروخت ہونگی،اس کا سب کو انتظار ہے۔ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کا میچ  28 اگست کو ہے،ٹکٹیں سیل کے لئے آن لائن ہونگی،اس کی فروخت کل بروز پیر 15 اگست کو ہوگی۔

نیدرلینڈز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہوٹل میں قومی یوم آزادی منایا،پرچم بلند ہوا،75 ویں یوم آزادی پر کیک بھی کاٹا گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *