| | | | | | | |

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام،پاکستان بھارت کی مدد کو آگیا

لندن،کرک اگین رپورٹ

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،آسٹریلیا پر بال ٹیمپرنگ کا الزام،پاکستان بھارت کی مدد کو آگیا۔ورلڈٹیسٹ چیمپئن 2023 فائنل میں بال ٹیمپرنگ کا الزام لگ گیا۔پاکستان کے سابق بیٹر باسط علی نے انکشاف کیا ہے کہ اوول میں بھارت اور آسٹریلیا ٹیسٹ کے دوسرے روز یہ واقعہ ہوا ہے لیکن میں داد دیتا ہوں امپائرز،بیٹرز اورمیچ آفیشلز کو کہ اس پر کوئی بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔

باسط علی نے نہایت طنزیہ انداز میں تالیاں بجائی ہیں اور کمنٹیٹرز اور دیکھنے والوں سے کہا ہے کہ اللہ پاک نے تم کو آنکھیں دی ہیں یا بٹن دے رکھی ہیں۔اتنا صاف آسٹریلیا نے بال بنایا ہوا ہے،کوئی بات ہی نہیں کررہا۔سب سے بڑی بات کہ لیفٹ کرتے ہوئے 2 ڈنڈے اڑادیئے ہیں۔باسط علی کہتے ہیں کہ مجھے پتہ ہے کہ ثبوت نہیں ہوتا لیکن میں آج ثبوت بھی پیش کئے دیتا ہوں۔

باسط نے بتایا کہ اگر کسی نے انڈیا کی بائولنگ دیکھی ہو،53 یا 54 واں اوور تھا،شامی بال کررہا تھا۔گیند کی شائن سائیڈ باہر کی جانب تھی۔اسمتھ بیٹنگ کررہا تھا اور وہ بال اندر کی جانب آئی۔اس پر اسٹیون اسمتھ نے سر ہلایا۔انگلینڈ میں جب آپ شائن باہر رکھتے ہیں تو بال اندر کی جانب آتا ہے۔اس کو ریورس سوئنگ نہیں بولتے۔ریورس سوئنگ اسے کہتے ہیں کہ جب شائن اندر ہو۔بال اندر ہو۔

فائنل کا خوف،بھارتی کپتان روہت شرما فیلڈ میں بڑی گالی دیتے پکڑے گئے

باسط علی نےکہا ہے کہ یہ بات سمجھ لیں،اب بھارتی اننگ کا 16 واں اور 17 واں اوور دیکھ لیں،جس بال پر ویرات کوہلی آئوٹ ہوا،اس کی شائن دیکھ لیں،مچل سٹارک کا شائن باہر تھا۔بال گیا بھی شائن کے ساتھ ہے۔اسی طرح جدیجہ ہے،مار رہاتھا آن پر اور بال پوائنٹ کے اوپر سے جارہی تھی۔علم نہیں کہ اندھے ہوگئے ہیں امپائرز۔بھارت میری ٹیم نہیں ہے لیکن کرکٹ کو میں  چشمہ پہن کر دیکھتا ہوں،اتار کر نہیں دیکھتا۔پجارا نے لیفٹ کیا،بال اندر اور بولڈ۔گرین کی بال کا شائن اندر تھا۔حیرت ہے،بی سی سی آئی اتنا بڑا بورڈ ہے،اس کو نظر نہیں آتا۔اس کا مطلب ہے کہ کرکٹ پر دھیان نہیں ہے۔آپ فائنل میں پہنچ گئے ،بس اتنا ہی کافی ہے۔

ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوران عمران خان کا ورلڈریکارڈقائم کرنے کا دعویٰ

ویسے فائنل میں امپائرزنے بال 19 ویں اوور میں تبدیل کی تھی،ان کا مانناتھا کہ بال کی شیپ تبدیل ہوئی ہے اور ویرات کوہلی پھر آئوٹ ہوگئے تھے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 فائنل میں بھارت کے ٹاپ کھلاڑی روہت شرما،شبمان گل،ویرات کوہلی جلد آئوٹ ہوگئے تھے۔آسٹریلیا کے 469 رنزکے جواب میں بھارت 5 وکٹ پر صرف 151 اسکور ہی بناسکا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *