| | | | | |

بابر اعظم کراچی کی اننگ پر کیسےبوجھ،قلندرز کے لئے 171 رنز

 

کراچی،کرک اگین

یہ بات سمجھنے کی ہوگی۔کراچی کنگز کی کپتانی کرنے والے بابر اعظم کا اگر یہی سٹرائیک ریٹ رہنا ہے ،پھر کسی آصف علی کےلاٹھی چارج پر معمولی ہدف پورے کروانے ہیں تو کہانی ویرات کوہلی جتنی نہیں چلے گی۔

پاکستان سپر لیگ 7 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لئے 171رنز کا ہدف دیا ہے۔
سوال تو بنتا ہے کہ 84 رنز کا اچھا آغاز مل گیا۔15 ویں اوور تک وکٹ پر موجود رہے۔پھر اوپنر بھی آئے۔124 کا تھرڈ کلاس سٹرائیک ریٹ کیا معنی رکھتا ہے ۔یہ اس لئے بھی تلخ سوال ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم ہار رہی ہے۔زیادہ اسکور کی ضرورت ہے ۔

بابر اعظم آئوٹ ہونے والے تیسرے بیٹر تھے جو 33 بالز پر محض 41 کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کی طرح یہاں بھی افغان اسپنر راشد خان کا شکار بنے۔ان سے قبل محمد نبی 14 بالز پر 15 کرسکے تھے۔شرجیل خان نے 39بالز پر 60 کی اننگ کھیل کر اولین حق ادا کیا۔

پی ایس ایل 7 کے میچ کا ٹاس لاہور قلندرز نے جیتا تھا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس نے کنگز کو دعوت دی۔عامر یامین آئوٹ ہونے والے چوتھے بیٹر تھے جو 9 کرکے 138 کے مجموعہ پر شاہین کے راکٹ کا نشانہ بنے۔پھر لیوس کریگوری 2 کرکے حارث رئوف کا شکار بن گئے۔

شاہین،زمان،،راشد خان نے ایک ایک وکٹ لی ۔حارث رئوف نے33 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔کراچی کی اننگز 7وکٹ پر170 رنز تک محدود رہی۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *