| | | | | |

کرکٹ ورلڈکپ 2023،نیوزی لینڈ کی باوقار جیت،پاکستان سمیت سب سے بہتر ثابت

حیدرآباد دکن،کرک اگین رپورٹ

کرکٹ ورلڈکپ 2023،نیوزی لینڈ کی باوقار جیت،پاکستان سمیت سب سے بہتر ثابت۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اپنا دوسرا میچ بھی باوقار انداز میں جیت لیا۔پاکستان کی نسبت اس نے نیدرلینڈز کے خلاف مؤثر پرفارمینس دے کر بتایا کہ وہ کہیں بہتر ہیں۔

بلیک کیپس نے پہلے کھیل کر 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے۔ول ینگ کے 70 اور راچن رویندرا نے 51 اسکور کئے۔
جواب میں کولن اکر مین کے 69 رنز اہم تھے۔ڈچ ٹیم47 ویں اوور میں 223پر ڈھیر ہوگئی۔  اسپنر مچل سینٹر نے59 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔نیوزی لینڈ نے 99 رنز سے میدان مارلیا۔

اس کامیابی کے ساتھ کیوی ٹیم نے ورلڈکپ میں 4 پوائنٹس بنالئے ہیں۔یوں اب وہ تنہا پہلے نمبر پر آگیا ہے۔اس فتح سے کیوی ٹیم نے یہ بی واضح کیا ہے اس کی ابتدائی 2 میچزکی پرفارمنس کسی بھی ٹیم سے بہتر ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *