| | | |

چاند کو شاید اور بھی رفعت کی تمنا تھی۔۔بابر اعظم کا تاریخی پیغام

کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی 75 ویں یوم آزادی کو یاد رکھا۔نیدر لینڈز میں قومی امور کی ادائیگی کے لئے موجود بابر اعظم نے 14 اگست کی رات کو سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ایک شاندار تصویر شیئر کی،مثالی  پیغام لکھا ہے۔

بابر اعظم لکھتے ہیں کہ

چاند کو شاید اور بھی رفعت کی تمنا تھی

اسی لئے میرے پرچم پہ اتر آیا۔

اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے لکھا ہے کہ

اس ہلال اور ستارے کی ہماری شناخت کو کبھی مٹنے نہ دینا۔

اس یوم آزادی کو مناتے ہوئے ایسے باعزت اور قابل احترام شہری بن جائیں،اس سے قبل کبھی نہ ہوں۔

بابر اعظم پاکستان کے کس سول اعزاز کے لئے نامزد

بابر اعظم کے یہ الفاظ نہایت مثالی اور شاندار ہیں۔خاص کر اس روز کہ جب انہیں حکومت پاکستان نے سول ایوارڈز لسٹ میں شامل کیا ہے۔یہ ایک اور بڑا اعزاز ہے۔بابر اعظم ستارہ امتیاز کے لئے نامزد ہوئے ہیں،اگلے برس وصول کریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *