| | | | | |

میکسویل آئی پی ایل میچ کیوں نہ کھیلے،نہایت حیران کردینے والی وجہ سامنے آگئی

بنگلورو،کرک اگین

میکسویل آئی پی ایل میچ کیوں نہ کھیلے،نہایت حیران کردینے والی وجہ سامنے آگئی۔گلین میکسویل کا دماغ خراب اور جسم دوسرے رخ پر تھا۔سن  رائزرز حیدرآباد کے خلاف اسی لئے آئی پی ایل میچ نہیں کھیلے۔یہ باتیں انہوں نے میچ کے بعد کی ہیں۔ریکارڈ میچ میں 549 رنز بنے جو کسی بھی ٹی 20 میچ کا بڑا مجموعی ٹوٹل بھی ہے۔سن رائزرز نے 3 وکٹ پر ریکارڈ 287 رنزبنائے،ٹریوس ہیڈ نے چوتھی تیز ترین سنچری کی۔

بد ترین ریکارڈ بنوانے،شکستوں پر ویرات کوہلی آپے سے باہر،لاتیں اور زبان چل گئی،بابر اعظم سے مدد لینے کا مشورہ

میکسویل نے انکشاف کیا کہ اس نے  باہر نکلنے کا فیصلہ کیا کیونکہ اسے کھیل سے ذہنی اور جسمانی وقفے کی ضرورت تھی۔میکسویل نے کھیل کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ پہلے چند گیمز کے بعد میرے لیے ذاتی طور پر منصوبہ بندی نہیں کی گئی تھی، یہ کافی آسان فیصلہ تھا۔میں فاف اور کوچز کے پاس آخری کھیل گیا اور کہا کہ شاید کسی اور کو آزمانے کا وقت آگیا ہے۔ میں ماضی میں پہلے بھی اس صورتحال میں رہا ہوںممکن ہے کہ آگے بھی نہ کھیلوں یا کم کھیلوں۔

ہسٹری کا بڑا ٹی 20 سکور والا میچ،کوہلی کی ٹیم چھٹا میچ ہارگئی،کارتھک کی کوشش بےکار

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *