| | | | |

بد ترین ریکارڈ بنوانے،شکستوں پر ویرات کوہلی آپے سے باہر،لاتیں اور زبان چل گئی،بابر اعظم سے مدد لینے کا مشورہ

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

بد ترین ریکارڈ بنوانے،شکستوں پر ویرات کوہلی آپے سے باہر،لاتیں اور زبان چل گئی،بابر اعظم سے مدد لینے کا مشورہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ویرات کوہلی تاریخی،بدترین اور منفی ریکارڈز سے بھرپور پٹائی پر آپ سے باہر ہوگئے۔میدان میں غصہ سے ریسلرکے انداز میں لاتیں چلادیں۔ساتھ میں چیختے دکھائی دیئے اور غصہ کی تو کوئی حد بھی نہیں رہی۔ابھی یہ کپتان بھی نہیں ہیں لیکن سنچری تک کرتے ہیں تو ٹیم ہارجاتی ہے،آج 200 سے زائد سٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ اور 20 بالز پر 42 رنزکی اننگ بھی ناکام تھی۔

بنگلورو میں آئی پی ایل 2024 کے میچ میں سن رائزرز سے ریکارڈ 287 رنز صرف 3 وکٹ پر بنوائے۔رائل چیلنجرز بنگلور کی کپتانی فاف ڈوپلیسی کے پاس ہے لیکن ان کے تیز 62 رنزبھی ناکافی تھے۔ویرات کوہلی  کپتان نہ ہوکر بھی اپنے بائولرز پر برس رہے تھے۔

ہسٹری کا بڑا ٹی 20 سکور والا میچ،کوہلی کی ٹیم چھٹا میچ ہارگئی،کارتھک کی کوشش بےکار

کرکٹ فینز نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے اور ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ کم سے کم اس معاملہ میں بابرا عظم کی خدمات حاصل کرلیں،وہ کم سے کم ایسا مزاحیہ رد عمل نہیں دکھاتے ہیں۔اہم تبصرہ یہ بھی تھا کہ بڑی لیگ ہے اور بڑا کھلاڑی ہے لیکن رویہ بچوں والا ہے۔آر سی بی پھر بھی 262 رنزکرگئی لیکن 25 رنز سے ہارگئی۔549 رنزکا سب سے بڑا رنز شو میچ ضرور بنادیا۔

آئی پی ایل ہسٹری کی چوتھی تیز ترین سنچری،ہیڈ نے کوہلی کو کھوپڑی دکھادی،ایک اور نیا ریکارڈ بھی قائم

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *