| | | |

پی سی بی اور شاہ نواز دھانی آمنے سامنے،لیگل ایکشن شروع

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پی سی بی اور شاہ نواز دھانی آمنے سامنے،لیگل ایکشن شروع۔پاکستانی گیند باز شاہنواز دھانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیئے جانے والے بیان پر پی سی بی مینجمنٹ شدید ناراض ہے ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی کا شاہنواز دھانی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔پی سی بی کا لیگل ڈپارٹمنٹ اس معاملے پر کل فیصلہ کرے گا ۔پی سی بی کے مطابق کسی کھلاڑی کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ صحافیوں اور سلیکشن کمیٹی پر بلاوجہ تنقید کرے۔

شاہ نواز دھانی نے اپنے ڈراپ کئے جانے پر پی سی بی،سلیکٹرز،صحافیوں اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ کسی کو میرے اعدادوشمار دکھائی دیتے نہیں ہیں۔

گلوبل ٹی 20 لیگ،رضوان کی ٹیم قسمت سے مارکھاگئی،فائنل سے باہر،عباس آفریدی کی ہیٹ ٹرک

شاہ نوز دھانی کو انضمام الحق کے آتے ہی ڈراپ کیا گیا ہے اور فاسٹ بائولر نے پوچھا ہے کہ کیا شاہ نواز دھانی پاکستانی پیسر نہیں۔

پی سی بی لیگل ڈیپارٹمنٹ کل جمعہ کے روز شاہ نواز دھانی کےخلاف ایکشن کی نوعیت کا فیصلہ کرےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *