| | |

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں تقریب،بابر اعظم کو مبارکباد

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر لاہور میں یوم آزادی کے حوالہ سے فلیگ تقریب ہوئی،اس میں قومی پرچم بلند کیا گیا،ملکی سلامتی کے لئے دعائیں ہوئیں،پی سی بی اسٹاف ،حکام شریک تھے۔

پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں تقریب،بابر اعظم کو مبارکباد۔پی سی بی کی بابر اعظم ودیگر کو مبارکباد۔ْپاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے،اپنے ایک پیغام میں پی سی بی نے کہا ہے کہ  بلائنڈ کرکٹر مسعود جان،قومی کپتان بابر اعظم،ویمنز ٹیم کپتان بسمعہ معروف  کو 75 ویں یوم آزادی پرسول ایوارڈز کی نامزدگی قابل فخر ہے۔پی سی بی اس پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

بابر اعظم پاکستان کے کس سول اعزاز کے لئے نامزد

حکومت پاکستان نے ایک روز قبل ان کو سول ایوارڈز لسٹ میں شامل کیا تھا۔یہ ایوارڈز اگلے سال 23 مارچ کو دیئے جائیں گے،پاکستانی کرکٹ ٹیم اس وقت نیدر لینڈز میں ہے۔

بابر اعظم کے لئے یہ اعزاز ہے کہ انہیں کم عمری میں بطور کرکٹر اس ایوارڈ کے لئے  نامزد کیا گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *